کیا رونالڈو کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے؟ گرل فرینڈ کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے والی پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلنے لگیں۔
8 جون کو میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔
فائنل میں پرتگال نے پنالٹی پر اسپین کو 3-5 سے شکست دیکر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کی گرل فرینڈ اور ماں کی نیشنز لیگ کا فائنل دیکھنے کی تصاویر وائرل
اس میچ میں اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز، انکی ماں اور بچے میچ سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے، جس کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔
مزید پڑھیں: رونالڈو نیشنز لیگ فائنل جیت کر بچوں کی طرح روپڑے، ویڈیو وائرل
انسٹاگرام پر وائرل فوٹیج میں روڈریگوز کو ایرینا باکس میں موبائل فون کے ساتھ فلم بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اشارہ بھی کیا، جس سے مداح قیاس کررہے ہیں کہ چوڑے کے یہاں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: یوئیفا نیشنز کپ؛ پرتگال نے اسپین کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
جارجینا اور کرسٹیانو الانا مارٹینا اور بیلا ایسمیرالڈا کے والدین ہیں، جو جڑواں ہیں، جو سروگیٹ ماں سے پیدا ہوئے جبکہ 14 سالہ کرسٹیانو جونیئر کی والدہ سے متعلق تاحال عوامی سطح پر کسی کو کوئی معلومات نہیں ہیں۔
رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا گیا، بعدازاں اس ویڈیو پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ دوبارہ حاملہ ہیں۔
میچ کے اختتام پر جارجینا اسپین میں نیٹ فلکس کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی تھی، جہاں کی مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، اس دوران رونالڈو جونیئر بھی انکے ہمراہ تھے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی گرل فرینڈ
پڑھیں:
گاڑی کے شیشوں پر منٹوں میں حیران کن فن پارے، پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا نوجوان آرٹسٹ سوشل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان آرٹسٹ کو گاڑیوں کے شیشوں پر چند منٹوں میں فن پارے تخلیق کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پیٹرول پمپ پر کام کرنے والا یہ باصلاحیت نوجوان پیٹرول ڈلوانے کے لیے آنے والی گاڑیوں کے شیشوں پر مختلف کرداروں اور خوبصورت مناظر کی تصویریں بناتا ہے۔ اس کے فن کی باریکی اور مہارت دیکھ کر صارفین داد دیے بغیر نہیں رہتے۔
@sheroz.finger.arteuro art ooh✨✨♬ Way down We Go – KALEO
نوجوان کے بنائے گئے آرٹ میں معروف کارٹون سمیت دیگر دلکش ڈیزائن شامل ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس نوجوان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی۔
بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ ایسے ہنرمند نوجوانوں کو مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں اور ملک کا نام روشن کریں۔
کئی صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ٹیگ کیا کہ اس نوجوان کا فن ضائع نہیں ہونا چاہیے جبکہ چند صارفین کا خیال تھا کہ پاکستان میں ایسے بہت سا ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فن پارے نوجوان آرٹسٹ ویڈیو وائرل