دہشت گردی کیخلاف جنگ، پاکستان اور اسپین ایک پیج پر
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
پاکستان اور اسپین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر آگئے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میڈرڈ میں اسپین کے وزیر داخلہ سے مفید ملاقات ہوئی ہے۔
ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دونوں ممالک کے درمیان پولیس تعاون اور دہشت کے خلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی کی جانب سے اسپین کے وزیر داخلہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی حکومت کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں بلوچستان حکومت کی مدد جاری رکھنے کا فیصلہ
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی 2025) فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، وفاقی حکومت کی دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں بلوچستان حکومت کی مدد جاری رکھنے کا فیصلہ ، پاکستان دشمن عناصر کیلئے زمین تنگ کر دی گئی ہے ، کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت انسپکٹر جنرل پولیس، آئی جی ایف سی نارتھ ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ڈی جی لیویز، محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اس میں حائل رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں درپیش رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ان کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی اور صوبائی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دشمن عناصر کی کوئی گنجائش نہیں سیکورٹی فورسز و عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اس موقع پرمحسن نقوی نے واضح کیا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ریاستی رٹ کو چیلنج کرے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے بلوچستان حکومت کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاق مکمل تعاون جاری رکھے گا۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ سیکیورٹی فورسز کی نہیں۔ پوری قوم کی جنگ ہے۔ دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔بلوچستان میں امن کے قیام کیلئے ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے سرگرم ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں اور اس جنگ میں وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ اجلاس کے اختتام پر دہشتگردی کے خلاف جنگ کو فیصلہ کن مرحلے میں داخل کرنے اور تمام ریاستی وسائل کے بھرپور استعمال پر زور دیا گیا۔