لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف یوٹیوبر ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ رجب بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیاہے جس میں یوٹیوبر کا کہناتھا کہ میرے گھر پر فائرنگ کی گئی اور گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں، فائرنگ کے باعث کتا بھی گولی لگنے سے مر گیا۔ مقدمے میں 440 اور 429 دفعات درج کی گئیں ہیں ۔ایف آئی آر کے متن میں رجب بٹ نے کہاہے کہ میں رات کو دوستوں کے ساتھ باہر تھا کہ 9 بج کر 45 منٹ پر گھر سے فون کال آئی اور بتایا گیا کہ کلٹس گاڑی پر کچھ لوگ گھر کے باہر مجھے گالیاں دے رہے تھے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ، میں نے 15 پر کال کر کے واقعہ کی اطلاع دی ۔ نامعلوم افراد نے میرے اہل خانہ کو نقصان پہنچانے کی نیت سے فائرنگ کی ، مجھے تحفظ فراہم کیا جائے ۔
محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی، یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پولیس کا اے ایس آئی زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر عزیز بھٹی پارک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کا اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔
چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت اے ایس آئی نبیل چنڑ کے نام سے ہوئی ہے جو اینٹی انکروچمنٹ فورس میں تعینات ہے۔
زخمی اے ایس آئی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔