راولپنڈی میں شوہر نے بیٹے کے ساتھ ملکر بیوی پر تیزاب پھینک دیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, August 2025 GMT
راولپنڈی میں شوہر نے بیٹے کے ساتھ ملکر بیوی کو گھریلو جھگڑے کے بعد تیزاب گردی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے راجہ اکرم کالونی میں خاوند نے بیٹے کے ساتھ مل کر اہلیہ اور چھوٹے بیٹے پر تیزاب پھینک دیا۔
واقعہ گھریلو جھگڑے پر پیش ایا پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا ۔
پولیس کے مطابق مسماتہ مریم فاروق نے بتایا کہ خاوند فاروق ندیم کام کاج نہیں کرتا جبکہ خاتون نے گزر بسر کیلیے گھر میں بیوٹی پارلر بنا رکھا ہے۔
خاتون کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور واقعے کے وقت وہ چھوٹے بیٹے داؤد فاروق اور بیٹیوں کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ خاوند فاروق ندیم اور 17 سالہ بیٹا عمر فاروق باہر سے گھر میں داخل ہوئے اور خاوند نے اچانک نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے تشدد شروع کر دیا۔
بیٹے عمر فاروق کے ہاتھ میں تیزاب کی بوتل تھی جو خاوند نے اسکے ہاتھ سے چھین کر تیزاب خاتون پر پھینکا جس کے نتیجے میں بازو اور گردن جھلس گئی۔
خاتون کی چیخ کی آوازیں اور شور سن کر اہل محلہ نے خاوند اور بیٹے سے جان چھڑائی اور پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق باپ اور بیٹے نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اہلیہ اور دوسرے بیٹے پر باتھ روم میں استعمال ہونے والا تیزاب گرایا۔ متاثرہ خاتون اور بیٹے کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جنکی حالت خطرے سے باہر ہے اور انھیں علاج معالجے کے بعد گھر بھجوا دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے پہلی خاتون ایس ایس پی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا۔
عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہے اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کرکے وطن واپس آئیں ہیں۔