اپنے ایک بیان میں سینئر رہنما حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے آزمائشوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے خیبر پختونخوا اور گلگت و بلتستان سمیت پاکستان بھر میں سیلاب اور موسلادھار بارشوں سے سینکڑوں شہریوں کے جاں بحق ہونے اور دیگر املاک کے تباہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو گلوبل وارمنگ اور گلیشیئرز پگھلنے کی وجہ سے آزمائشوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے حکومت اور امدادی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ سیلاب کے متاثرین کو مکمل مدد فراہم کرنے کے لئے ایک جامع منصوبے پر عمل کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور اقوام متحدہ کے ادارے ملک میں گلوبل وارمنگ سے متعلق اقوام متحدہ کے منصوبے پر کام کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

 صدر پیوٹن کا پاکستان میں  آنے والے سیلاب پر صدر آصف زرداری کو خط 

سٹی42:روس کے صدر پیوٹن نے پاکستان میں  جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آنے والے سیلاب پر صدر آصف زرداری کو خط لکھا ہے  اور ان سے اس سانحہ پر گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے۔  

روس کے صدر پیوٹن کا صدر زرداری کو خط آج موصول ہوا ہے۔ اس خط مین صدر پیوٹن نے ، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا  ہے اور  سیاب سے  جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور پسماندگان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
 صدر ولادیمیر پیوٹن نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • صومالیہ کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، حالیہ سیلاب میں جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
  • برطانوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، سیلابی ریلوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
  • برطانوی وزیر خارجہ کا نائب وزیراعظم سے رابطہ، سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس
  • اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
  • ڈاکٹر طاہرالقادری کا خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
  • سیلاب سے جانی نقصان: پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، ترکیہ و مصر کا بھی اظہارِ افسوس
  • پیوٹن کا صدر زرداری کو خط، پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار
  • ولادیمیر پیوٹن کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار
  •  صدر پیوٹن کا پاکستان میں  آنے والے سیلاب پر صدر آصف زرداری کو خط