دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ، گینگ نے ذمہ داری قبول کرلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر جمعہ کی شب 3:30 بجے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، تاہم اداکارہ اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق،روہت گودارا اور گولڈی برار گینگ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ حملہ دیشا کی بہن خوشبو پٹانی کے روحانی شخصیات سے متعلق مبینہ توہین آمیز بیان کے ردعمل میں کیا گیا۔
گینگ کی جانب سے فلم انڈسٹری کو وارننگ دی گئی کہ یہ صرف ایک ٹریلر تھا، اگلی بار نتائج سنگین ہوں گے۔ اداکارہ کے والدجگدیش پٹانی نے واقعے کی رپورٹ پولیس میں درج کرائی، جس کے بعدتحقیقات کے لیے 5 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
افغانستان کو دھچکا، اہم کھلاڑی ایشیا کپ سے باہر
افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق انجری ٹھیک نہ ہونے کے باعث دبئی میں جاری ایشیا کپ سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ عبداللہ احمدزئی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔
کرک انفو کے مطابق نوین الحق کو یو اے ای میں کھیلی گئی سہ فریقی سریز نہ کھیلنے کے باوجود ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ نوین کندھے کی انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور میڈیکل ٹیم نے ان کو فٹ قرار نہیں دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ نوین کے مکمل طور پر فٹ ہونے تک ان کا علاج اور ری ہیبلیٹیشن کا عمل جاری رہے گا۔
عبداللہ احمدزئی (جو ایشیا کپ کے لیے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں تھے) ایونٹ سے قبل یو اے ای میں کھیلی گئی سہ فریقی سیریز میں افغان اسکواڈ کا حصہ تھے جہاں انہوں نے یو اے ای کے خلاف اکلوتا میچ کھیلا اور تین اوورز میں 31 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی۔ مجموعی طور پر وہ 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 15 وکٹیں لے چکے ہیں۔