غزہ؛ بھوکے پیاسے فلسطینیوں کو بدنام زمانہ گینگ کے ہاتھوں قتل کرانے کا منصوبہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
امریکی ادارے نے غزہ میں امدادی مراکز کی سیکیورٹی کیلئے اسلام مخالف امریکی بائیکر گینگ کو تعینات کردیا۔
امریکا اور اسرائیل کے غزہ میں خوراک تقسیم کرنے والے ادارے غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے امدادی مراکز پر اسلام مخالف بائیکر گینگ کو سیکیورٹی پر مامور کردیا گیا۔
اس بات کا انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔ جس کے مطابق ان امدادی مراکز میں امریکی کنٹریکٹرز نے اسلام مخالف بائیکر گینگ ’’انفیڈلز ایم سی‘‘ (Infidels MC) کے کارندوں کو تعینات کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم دشمن نظریات رکھنے والے اس خطرناک گینگ کے 10 سے زائد ارکان کو امریکی کمپنی یو جی سلوشنز (UG Solutions) نے بھرتی کیا ہے۔
اب اس گینگ کے ارکان غزہ ہیومینیٹیریئن فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے مراکز پر تعینات ہوں گے اور ان میں سے کم از کم 7 ارکان سینئر عہدوں پر فائز ہیں۔
اس میں گروپ کا سربراہ جونی ’ٹیز‘ مَلفورڈ بھی شامل ہے، جو یو جی سلوشنز میں ’کنٹری ٹیم لیڈر‘ کے طور پر کام کر رہا ہے اور اس نے دیگر ارکان کو بھی بھرتی کیا۔
خیال رہے کہ مَلفورڈ کے سینے پر ’1095‘ کا ٹیٹو بنا ہوا ہے یہ وہ سال ہے جب پوپ اربن دوم نے پہلی صلیبی جنگ شروع کی تھی۔
یہ بھی یاد رہے کہ غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن کے مراکز میں خوراک لینے کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو متعدد بار براہ راست گولیاں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اقوام متحدہ سمیت عالمی تنظیموں نے بھی امریکا اور اسرائیل کے زیر پرستی چلنے والے اس ادارے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اسے فلسطینیوں کے قتل کے لیے بچھایا گیا جال قرار دیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مردان میں خناق کی وبا پھوٹ پڑی؛ تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لیے بند
سٹی 42: مردان کے تحصیل کاٹلنگ میں حناق کی وبا پھوٹ پڑی جس کے باعث 3بچے جان بحق جبکہ درجنوں متاثرہوگئے ۔ وباء کے باعث علاقے کے تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردئیے گئے
وی او
محکمہ صحت کے مطابق تحصیل کاٹلنگ کے علاقہ کنج غریب آباد میں حناق کی وباء پھوٹ پڑی ہے جس کے بعدمتاثرہ علاقوں کو صحت کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کے مطابق ٹیموں نے علاقے میں گھر گھر جاکر 3 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ویکسین لگا دی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
ڈاکٹر شعیب کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں میں زیادہ تر وہ بچے ہیں جو حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہ گئے تھے۔ ادھر وباء پھوٹنے کے بعد علاقے میں ایک پرائیویٹ سکول سمیت تمام 5 تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردئیے ہیں۔ تاکہ وبا مزید نہ پھیلے صحت ٹیموں نے گاؤں کے عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو بروقت ویکسین لگوائیں صفائی کا خیال رکھیں۔ بچوں کے بیمار کو نظر انداز نہ کیاجائے اور ہیلتھ ٹیموں کے ساتھ تعاون کیاجائے یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل اچانک پھیلنے والی بیماری سے تین بچے جان بحق ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں بچے متاثر ہوچکے ہیں۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ