سارہ خان کی ہم شکل بھارتی ماڈل نے مداحوں کو حیران کر دیا، تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ خان اپنی شاندار اداکاری اور دلکش شخصیت کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہیں۔
ان کی شادی گلوکار فلک شبیر سے ہوئی اور دونوں کی ایک بیٹی ایلیانا بھی ہے۔ شوبز جوڑی کی محبت کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں جبکہ سارہ خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہمیشہ توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: معروف یوٹیوبر اقرا کنول ماں بن گئیں، سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا ڈھیر
تاہم حال ہی میں سارہ خان کی ہم شکل ایک بھارتی ماڈل اور انفلوئنسر پریانکا شرما منظرِ عام پر آئی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ پریانکا کی تصاویر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں سارہ خان کی ہُوبہُو نقل قرار دیا۔
مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل سارہ خان جیسی لگ رہی ہے۔ ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ سارہ خان، ہمیں آپ کی بہن مل گئی۔
سوشل میڈیا پر یہ تصاویر اور تبصرے تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں اور مداح دونوں کی حیرت انگیز مشابہت پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سارہ خان فنکارہ ہم شکل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فنکارہ ہم شکل سوشل میڈیا
پڑھیں:
ماہیما چوہدری کی دوسری شادی کی افواہیں،اصل حقیقت سامنے آگئی
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری اور سینئر اداکار سنجے مشرا کی مبینہ شادی کی خبریں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں، تاہم اب ان افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ماہیما چوہدری اور سنجے مشرا شادی کے لباس میں نظر آئے، جس پر مداحوں نے قیاس لگایا کہ دونوں نے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو ان کی آنے والی فلم ’درلبھ پرساد کی دوسری شادی‘ کا ایک پروموشنل شوٹ تھا۔
اس فلم کی ہدایتکاری سدھانت راج کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کاسٹ میں دیوِتا جونیجا، پرت کمانی اور آشی توش رانا جیسے فنکار شامل ہیں۔
افواہوں کے بعد ماہیما کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر مبارک بادوں کے پیغامات بھیجے، لیکن بعد میں یہ واضح ہوگیا کہ یہ صرف فلم کی تشہیر کا حصہ تھی، اور ماہیما کی ذاتی زندگی میں ایسی کوئی نئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ ماہیما چوہدری کی نجی زندگی بھی ہمیشہ خبروں میں رہی ہے۔ انہوں نے 2006 میں بھارتی آرکیٹیکٹ اور بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کی تھی، اور 2007 میں ان کی بیٹی آریانا پیدا ہوئی۔ تاہم، ازدواجی اختلافات کے باعث دونوں نے 2013 میں علیحدگی اختیار کر لی۔
ایک انٹرویو میں ماہیما نے بتایا تھا کہ طلاق کے بعد بیٹی کی پرورش اور کیریئر کو ساتھ لے کر چلنا ان کے لیے نہایت مشکل مرحلہ تھا۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ علیحدگی سے قبل انہیں دو بار اسقاطِ حمل جیسے تکلیف دہ تجربات سے گزرنا پڑا۔