سارہ خان کی ہمشکل دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے، تصاویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سارہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے بڑی اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ پاکستان سمیت بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور لوگ انہیں ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر اور وائرل ویڈیوز کیلئے بھی پسند کرتے ہیں۔
سارہ خان کی شادی گلوکار فلک شبیر سے ہوئی ہے اور اس جوڑے کی ایک بیٹی عالیانہ ہے۔ ان کی محبت کو لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں اور فلک سارہ کو پھول دینے کی ویڈیوز کیلئے بھی مشہور ہیں۔
اب سارہ خان کی ایک ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس کا تعلق بھارت سے ہے۔ مداح سارہ خان کی اس ہمشکل کو دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں اور ان کی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
پریانکا شرما نامی ایک بھارتی انفلوئنسر اور ماڈل اس وقت وائرل ہوگئی جب لوگوں نے سارہ خان سے ان کی غیر معمولی مشابہت کو پہچان لیا اور اس پر تبصرے شروع کردیئے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ پریانکا بالکل سارہ جیسی نظر آتی ہیں اور کچھ صارفین تو یہ سمجھے کہ یہ سارہ خان ہی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سارہ خان کی
پڑھیں:
طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
یونان سے سامنے آنے والی نئی تصویر کے بعد قیاس آرائیوں کی شدت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
آرٹ کیوریٹر الیکی لیمپروپولوس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویر میں شہزادی بیٹریس اور ان کے شوہر ایڈوارڈو میپیلی موزی کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
شہزادی بیٹریس اور ایڈوارڈو میپیلی موزی کی پہلی ملاقات 2018 میں ہوئی تھی۔ دونوں نے ستمبر 2019 میں منگنی کی اور مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
شادی کے بعد شہزادی بیٹریس، ایڈوارڈو کے پہلے بیٹے کرسٹوفر وولف کی سوتیلی والدہ بھی بنیں۔ بعد ازاں ستمبر 2021 میں ان کے ہاں بیٹی سینا الزبتھ میپیلی موزی کی پیدائش ہوئی، جبکہ جنوری 2025 میں دوسری بیٹی ایتھینا الزبتھ روز میپیلی موزی نے جنم لیا۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ایڈوارڈو اپنے سسرالی معاملات کے ممکنہ اثرات کے باعث اپنی کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے پریشان ہیں، جس سے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں نے جنم لیا۔
بعد ازاں اپریل 2026 میں ایڈوارڈو کے والد الیساندرو میپیلی موزی نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بارے میں ان کے بیٹے سے ہی بات کی جائے۔
اس کے علاوہ رواں سال دونوں کی جانب سے شادی کی سالگرہ پر روایتی سوشل میڈیا پوسٹس نہ کرنے کے باعث بھی ان کی علیحدگی سے متعلق افواہیں زور پکڑ گئی تھیں۔