مدینہ منورہ: مسجد نبویﷺ کے آسمان پر شعلہ، حقیقت کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
مدینہ منورہ کے رہائشی اور زائرین اس وقت حیران رہ گئے جب مسجد نبویﷺ کے آسمان پر شعلہ دکھائی دیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔
مسجد نبویﷺ کے قریب رہائشیوں اور زائرین نے آسمان پر ایک زوردار دھماکے کے بعد میزائل نما چیز کے دکھائی دینے کی اطلاع دی، جس کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق جمعرات کی صبح طلوع آفتاب سے کچھ دیر قبل ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے ساتھ ہی آسمان پر میزائل دکھائی دیے۔
View this post on InstagramA post shared by Trending Today Magazine ???? (@trendingtodaymagazine)
سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تو یہ دعوے سامنے آنے لگے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً صبح کے 5 بجکر 43 منٹ پر پیش آیا۔ ویڈیو میں دکھائی دینے والا میزائل یمن کی جانب سے اسرائیل پر داغا گیا تھا تاہم اسے سعودی حدود میں آنے پر سعودی عرب نے ناکارہ بنا دیا۔
A post shared by Trending Today Magazine ???? (@trendingtodaymagazine)
اس حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم حرمین الشریفین سے متعلق اپ ڈیٹس دینے والے آفیشل پیج کی جانب سے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
We are aware of an incident that occurred near Masjid An Nabawi at approximately 5:43 yesterday morning, during which a loud bang was heard and some visuals were captured.
We kindly urge everyone to refrain from speculation and wait for verified information from official sources…
— Inside the Haramain (@insharifain) September 12, 2025
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ ہم جمرات کی صبح تقریباً 5 بجکر 43 منٹ پر مسجد نبویﷺ کے قریب پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہیں، جس کے دوران ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی اور کچھ منظر بھی دکھائی دیے۔
اس میں مزید کہا کہ ہم سب سے گزارش کرتے ہیں کہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات جاری ہونے کا انتظار کریں۔
Post Views: 4
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مسجد نبویﷺ کے سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔