ہم میں سے اکثر ایسے لوگ جن کے گھروں میں اے سی ہے، بجلی کے بِلوں سے تنگ آگئے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے اے سی مسلسل چلتے رہنے سے زیادہ پیسوں کی بچت ہوتی ہے یا کبھی کبھی بند کردینے سے؟

اگر صرف پیسوں کی بچت کے زاویے سے دیکھا جائے تو عام طور پر وقتاً فوقتاً اے سی بند کرنا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے لیکن یہ "کیسے" اور "کب" بند کیا جائے، اس پر بھی منحصر ہے۔

دراصل اے سی کو مسلسل چلانے سے کمپریسر بار بار چلتا ہے تاکہ درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکے اور یہ عمل بجلی زیادہ کھاتا ہے۔

اگرچہ ہر بار آن کرنے کے بعد شروع کے کچھ منٹ زیادہ بجلی لگتی ہے لیکن مسلسل آن رکھنا مجموعی طور پر زیادہ مہنگا پڑتا ہے، خاص طور پر زیادہ گھنٹوں کے لیے۔

علاوہ ازیں اگر کمرہ مناسب حد تک ٹھنڈا ہو چکا ہے تو اے سی بند کرنے سے بجلی کا میٹر تیزی سے گھومنا رک جاتا ہے۔ بار بار آن/آف کرنے سے بھی بچنا چاہیے کیونکہ ہر اسٹارٹ پر اے سی زیادہ کرنٹ کھینچتا ہے۔

اے سی میں تھرموسٹیٹ یا ٹائمر موڈ استعمال کرنا یا درجہ حرارت 25–26 پر سیٹ کریں تاکہ کمپریسر خود بخود وقفہ لے۔ اسی طرح اگر آپ کچھ گھنٹوں کے لیے کمرے میں ہیں تو درجہ حرارت معتدل (24–26 °C) رکھیں اور اے سی کو Eco یا Energy Saver موڈ پر چلائیں۔

علاوہ ازیں اگر آپ ایک سے دو گھنٹے کے لیے کمرے سے جارہے ہیں تو اے سی بند کر دیں۔ اگر آپ دن بھر گھر سے باہر رہتے ہیں تو واپسی سے 15–20 منٹ پہلے اے سی آن کردیں۔ یہ فنکشن ان اے سی ہوتا ہے جن میں سمارٹ پلگ یا ٹائمر موجود ہو۔

کارآمد فارمولا یہ ہے کہ چھوٹے وقفوں (30–60 منٹ) کے لیے اے سی آن رکھنا زیادہ سستا پڑتا ہے اور لمبے وقفوں (2 گھنٹوں) کے لیے بند کرنا بھی زیادہ فائدہ مند ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

وزیراعلی پنجاب کی آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نوجوان گریجویٹس کے لیے آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ پروگرام صوبائی حکومت کا ایک اہم اقدام ہے، جس کا مقصد نئے آئی ٹی گریجویٹس کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے۔

علم حاصل اور اس کے عملی اطلاق کے درمیان فرق ختم کرنے کیلئے ترتیب دیا گیایہ پروگرام آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ مل کر پانچ ماہ کی انٹرن شپ پیش کرتا ہے جس کے دوران گریجویٹس کو معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔

چار سالہ ڈگری کے ساتھ آئی ٹی گریجویٹ اس انٹرن شپ پروگرام کیلئے سی ایم انٹرنز ڈاٹ پنجاب ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لانڈھی، ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو، کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا
  • وزیراعلی پنجاب کی آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کی منظوری
  • سندھ میں ڈینگی قابو سے باہر، 24 گھنٹوں میں 4 اموات اور 1192 نئے کیسز رپورٹ
  • قومی بچت اسکیموں کے منافع میں ردوبدل، کس کو فائدہ اور کس کو نقصان؟
  • ’لغو‘ کیا ہے؟
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی تشہیر قومی خزانے سے کرنا قابل مذمت ہے
  • یورپی گیمر نے 144 گھنٹوں تک گیم کھیل کر ریکارڈ قائم کردیا
  • اسلام آباد میں ڈینگی کے وار ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 نئے کیسز رپورٹ
  • دنیا بھر میں سال کا سب سے بڑا سپر مون دیکھا گیا
  • اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیسز رپورٹ