بہن کے روٹھ کر میکے بیٹھنے پر شوہر کے گھر میں گھس کر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے علاقے کنڈاکو ڈھیری میں مسلح ملزمان گھر میں گھس کر سوئے ہوئے پانچ افراد کو قتل کرکے فرار ہو گئے۔
لیویز پوسٹ خارکے رپورٹ کے مطابق نازیہ بی بی زوجہ عبدالوکیل دختر شاہ زمین نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزمان منصور ولد ظریف اللہ، شریف اللہ، ظریف اللہ پسران زیب اللہ ساکنان میخ بند نے گزشتہ رات ان کے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے ان کے والد شاہ زمین، دادا سعید گل، والدہ عامر زاد گئی، دادی مہر زمینہ اور بہن نازش کو اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
خاتون کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
مقدمے کے مطابق ملزمان نے اپنی بہن نازش اور شوہر کی ناراضی کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ سے یہ واردات انجام دی۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنرریاض محسود، صوبیدا میجر سمیع اللہ باچا، پوسٹ کمانڈر فضل اکبر نے لیوی کے بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع کا دورہ کرکے شواہد اکھٹے کیے اور ملزمان کے گرفتاری کیلیے ہدایات جاری کردیں۔
علاقہ کے عوام نے ایک ہی گھر سے پانچ جنازے اٹھنے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔