پی سی بی کا سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
پاکستان نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کا منصوبہ بنالیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کو نومبر میں لاہور اور راولپنڈی میں میچز کھیلنےکی پیش کش کی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اس مجوزہ سیریز کو یقینی بنانے کے لیے افغانستان اور سری لنکن بورڈ حکام سے رابطے میں ہے۔
دونوں بورڈز کی جانب سےابھی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا گیا ہے تاہم بورڈ حکام کو یقین ہےکہ افغانستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈ جلد اس سیریز پر رضامندی ظاہر کردیں گے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق یہ سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہورمیں کھیلی جاسکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔