شاہد آفریدی کی اہلیہ کے ساتھ گن شوٹنگ، ’یہی فائرنگ گھر پر ہوتی ہے‘
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ ہاتھ میں بندوق پکڑے گن شوٹنگ کی پریکٹس کرتے نظر آ رہی ہیں۔
شوٹنگ پریکٹس کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ ’یہی فائرنگ گھر پر ہوتی ہے‘۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا شادی ایک سفر ہے، اور زندگی بھر کا ایڈونچر ہے۔
شاہد آفریدی کی اہلیہ نے فائرنگ رینج میں مہارت دکھائی،
فائرنگ کے بعد لالا کا کہنا تھا کہ یہ ہی فائرنگ گھر پر بھی ہوتی ہے@SAfridiOfficial pic.
— Ali Tanoli (@alitanoli889) June 15, 2025
ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے ںظر آئے۔ ایک صارف نے کہا کہ اس معاشرے میں ہر لڑکی کی اپنے دفاع کے لیے ایسی ہی ٹریننگ ہونی چاہیے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یا اللہ مجھے بھی اتنا نواز دیں کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ایسے ایڈونچر کر سکوں۔ نذر خان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ہم آپ کے کچھ سیاسی خیالات سے متفق نہ ہوں لیکن ہاں آپ نے زندگی میں کمال کیا ہے۔ آپ ایک عظیم والد اور شوہر ہیں ایک لیجنڈ کرکٹر بھی ہیں۔
جہاں کئی صارفین نے ان کی تعریف کی وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی کیا ضرورت تھی اپنی پرائیوٹ زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شاہد آفریدی شاہد آفریدی اہلیہ شوٹنگ گنذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی شاہد ا فریدی اہلیہ شوٹنگ گن شاہد ا فریدی کا کہنا تھا سوشل میڈیا
پڑھیں:
اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔حال ہی میں اداکار زاہد احمد نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے، انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔اداکار نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔زاہد احمد کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں وہیں کئی لوگ انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔یاد رہے کہ زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔