پاکستان نے بھارت اور عالمی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
پاکستان نے بھارتی اور عالمی میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی اور عالمی میڈیا پاکستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر بہت سی جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جو غلط معلومات پر مبنی ہیں۔
حکومت پاکستان نے اس منفی پراپیگنڈے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا ایک ناپسندیدہ صورتحال پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو خطرناک حد تک پھیل سکتا ہے پاکستان کے موقف کو صدر، وزیر اعظم اور وزارت خارجہ نے بہت تفصیل سے بیان کیا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اپنے مستقل نمائندے کے ذریعے پاکستان نے اپنا موقف بھی پہنچایا ہے۔ باقی سب بدنیتی پر مبنی اور غیر ذمہ دارانہ پروپیگنڈہ ہے۔
دفتر خارجہ کے اعلی حکام نے اس پراپیگنڈے کق مسترد کیا ہے اور متنبے کیا ہے کہ اس مزموم سازش کو پاکستان دشمن عناصر پھیلا رہے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان نے
پڑھیں:
بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد ’آپریشن سندور‘ پر بحث: پاکستان نے جھوٹے اور اشتعال انگیز بیانات مسترد کردیے
ترجمان دفتر خارجہ، شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان، نام نہاد ‘آپریشن سندور’ کے حوالے سے بھارتی رہنماؤں کی جانب سے لوک سبھا میں کیے گئے بے بنیاد دعوؤں اور اشتعال انگیز بیانات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتا ہے۔ یہ بیانات حقائق کو مسخ کرنے، جارحیت کو جواز دینے، اور اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے تنازع کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ دنیا جانتی ہے بھارت نے پَہلگام حملے کی نہ کوئی قابلِ تصدیق شہادت پیش کی، نہ معتبر تحقیقات کیں، اور پاکستان پر بلاجواز حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت نے جس مبینہ دہشتگردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں بے گناہ مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے۔ بھارت اپنے کسی بھی اسٹریٹجک مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا، جبکہ پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو مؤثر طور پر ناکارہ بنایا جو ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔
مزید پڑھیں: ’جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ سے کی گئی تھی، وہ کہاں گئے‘؟ بھارتی لوک سبھا میں ہنگامہ
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی رہنماؤں کو اپنی عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے، اپنی مسلح افواج کو ہونے والے نقصانات تسلیم کرنے چاہئیں، اور جنگ بندی کے قیام میں تیسرے فریقوں کے فعال کردار کو تسلیم کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم پاکستان کی جانب سے پَہلگام حملے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو بھارت نے مسترد کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی راہ اختیار کی، اور خود ہی منصف، جج اور جلاد بن بیٹھا۔ ایسے میں، نام نہاد ’آپریشن مہادیو‘ سے متعلق بھارتی دعوؤں کی پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ کی پیش کردہ کہانی جھوٹ، مبالغے اور تضادات سے بھرپور ہے، جس سے اس کی ساکھ پر سنگین سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔ کیا یہ محض اتفاق ہے کہ پَہلگام حملے کے مبینہ کردار لوک سبھا کی بحث کے آغاز پر ہی مارے گئے؟
مزید پڑھیں:بھارتی طیارے نہیں گرے تو مودی کہیں ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، راہول گاندھی کا چیلنج
ترجمان نے بھارت کی جانب سے دوطرفہ تعلقات میں نئے نارمل کی اصطلاح کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے تعلقات کا ’نارمل‘ صرف اور صرف خودمختاری، علاقائی سالمیت کے احترام، اور اقوام متحدہ کے منشور کی پاسداری میں مضمر ہے۔
پاکستان، بھارت کی جانب سے جوہری بلیک میلنگ کے بیانیے کو گمراہ کن اور خودساختہ قرار دیتا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ دراصل بھارت کی اپنی جارحانہ روش کو چھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کی ایک کوشش ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ اصولی طور پر تحمل و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ اپنی روایتی فوجی صلاحیتوں سے بھارت کو مؤثر طور پر روکا ہے۔
مزید پڑھیں:اگر ایک بھی رافیل نہیں گرا تو مودی 35 طیارے قوم کو دکھائیں، کانگریس کا بھارت سرکار کو چیلنج
دفتر خارجہ نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی بیانات کو بھی مسترد کیا، اور کہا کہ اس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کو اس پر فخر کرنے کے بجائے، معاہدے کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ بھارت کا جھوٹ، قوم پرستی اور طاقت کے مظاہروں پر انحصار جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کو بڑھا سکتا ہے۔ تاہم، پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن، علاقائی استحکام، اور تمام حل طلب مسائل خصوصاً جموں و کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے بامقصد مذاکرات کا خواہاں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن سندور بھارتی پارلیمنٹ پاکستان۔ ترجمان دفتر خارجہ، شفقت علی خان معرکہ ھق