خوبصورت ترین اداکارہ عائزہ خان نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بات کرکے مداحوں کو حیران اور پریشان کردیا۔

اداکارہ عائزہ خان اپنی روز مرہ کی سرگرمیوں سے مداحوں کو سوشل میڈیا پر آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ وہ اپنے فیصلوں پر بھی مداح کو اعتماد میں لیتی ہیں لیکن اس بار کسی ڈرامہ یا کردار سے نہیں، بلکہ اپنی ریٹائرمنٹ کا پلان بتایا ہے۔

لندن کی ہری بھری وادیوں میں کھوئی ہوئی عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر اور کیپشن شیئر کیے کہ مداحوں کے دل بھی ان حسین مناظر میں اڑان بھرنے لگے ہیں۔

لندن کے پُرفضا قدرتی مناظر، ہریالی اور پُرسکون ماحول کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک چونکا دینے والا کیپشن بھی لکھا۔

https://www.

instagram.com/p/DMrpdBNtNrC/

اداکارہ نے لکھا کہ دیکھنا تھا کہ میری ریٹائرمنٹ کیسی ہو سکتی ہے۔ بس پھر کیا تھا، سوشل میڈیا پر ایک طوفان سا آ گیا، مداحوں نے تبصروں میں ان کے ساتھ ریٹائرمنٹ پلاننگ شروع کر دی۔

اس تصویری سیریز میں وہ ایک مقامی میوزیم کا بھی دورہ کرتی دکھائی دیں جہاں انہوں نے اداکار و گلوکار علی ظفر کے ساتھ آرٹ اور ثقافت کا لطف اٹھایا۔ دونوں ستاروں کی یہ ملاقات بھی خاصی توجہ کا مرکز بنی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عائزہ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب وہ اور ان کے شوہر دانش تیمور نہ صرف اسکرین بلکہ سوشل میڈیا سے بھی غائب ہو جائیں گے، اور پھر کہیں دور سوئٹزرلینڈ کی حسین وادیوں میں اپنی زندگی کا نیا باب شروع کریں گے۔

اب سوال یہ ہے کہ لندن کے یہ قدرتی مناظر کیا سوئٹزرلینڈ کے خوابوں پر سبقت لے گئے ہیں؟ یا پھر یہ صرف ایک جھلک تھی اس زندگی کی جس کی طرف عائزہ آہستہ آہستہ بڑھ رہی ہیں؟

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ایف آئی اے کی ٹیم کو اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال کرنے والے شخص کا نام بتانے سے صاف انکار کر دیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے عمران خان کے ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ سے ریاست مخالف مواد پوسٹ ہونے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور عمران خان سے پوچھ گچھ کی۔
 پوچھے گئے سوالات
ایف آئی اے کی ٹیم، جس کی قیادت ایاز خان کر رہے تھے، نے عمران خان سے پوچھا
آپ کا سوشل میڈیا (ایکس/ٹوئٹر) اکاؤنٹ کون چلاتا ہے؟
کہاں سے اسے آپریٹ کیا جاتا ہے؟
کیا آپ نے کسی اور کو اس اکاؤنٹ تک رسائی دی ہے؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ وہاں سے جو پوسٹس ہوتی ہیں، وہ ریاست مخالف ہو سکتی ہیں؟
 عمران خان کا جواب
عمران خان نے تمام سوالات سننے کے بعد دو ٹوک انداز میں کہا    میرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون استعمال کرتا ہے، میں نہیں بتاؤں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی سوال پوچھنا ہے تو تحریری طور پر دیا جائے اور جواب وہ اپنے وکلاء کی موجودگی میں دیں گے۔
 ایف آئی اے ٹیم کا دورہ
ایف آئی اے سائبر کرائمز کی ٹیم ایک گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل میں موجود رہی، مگر عمران خان کی جانب سے اکاؤنٹ ہینڈلر کے بارے میں کوئی معلومات نہ مل سکیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • گوگل نے ڈسکور کو مزید دلچسپ بنا دیا، سوشل میڈیا مواد بھی شامل
  • سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل
  • والد کے آخری لمحات کا وی لاگ بنانے پر تنقید، بیٹیوں نے اپنے دفاع میں کیا حیران کن وجہ بتائی؟
  • بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
  • استاد امانت علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 51 برس گزر گئے
  • این سی سی آئی اے کی جیل میں تفتیش، سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر عمران خان مشتعل ہوگئے
  • این سی سی آئی اے کی عمران خان سے جیل میں تفتیش: سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوال پر جذباتی ردعمل
  • عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے والے کا نام بتانے سے انکار
  • اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
  • کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے