ہماری مؤثر سفارت کاری نے بھارت کو دنیا میں بے نقاب کر دیا، سینیٹر عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری مؤثر سفارت کاری نے بھارت کو دنیا میں بے نقاب کر دیا۔
یہ بات انہوں نے سیکرٹری وزارت خارجہ آمنہ بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج سینیٹر عرفان صدیقی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔
سیکریٹری خارجہ نے چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر عرفان صدیقی کو پاک بھارت جنگ کے تناظر میں عالمی سطح پر پاکستانی موقف کو اجاگر کرنے کی تفصیل سے آگاہ کیا۔
سیکریٹری خارجہ نے سیاسی اور سفارتی سطح پر فلسطین کا مقدمہ پیش کرنے کیلئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے حالیہ دوروں کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے غزہ کے متاثرہ عوام کیلئے خوراک اور دیگر سامان کی ترسیل کے حوالے سے بھی پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے وزارت خارجہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری مؤثر اور کامیاب سفارت کاری نے بھارت کو بے نقاب کر دیا ہے، دنیا کے کسی ملک نے پہلگام کے بارے میں اس کے جھوٹے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس وقت غزہ کے عوام کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے اقدامات عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی
پڑھیں:
کراچی:آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید وفد کے ہمراہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر آصف صدیقی سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار