لاہور میں سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی دو ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ نے دوستی ختم کرنے پر اپنی سابقہ دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی۔ واقعہ تھانہ ہیئر کی حدود میں پیش آیا جہاں اجالا کے بھائی خبیب عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم احمد نے ٹک ٹاکرز سوزین اور نمرہ کے کہنے پر اجالا کے گھر پر فائرنگ کی۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوستی کے خاتمے پر سوزین اور نمرہ نے پہلے اجالا کو دھمکیاں دیں، جس کے بعد گھر پر مسلح حملہ کروایا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے سوزین، نمرہ اور ان کے ساتھی احمد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گھر پر

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

کیماڑی کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب اسنوکر کلب پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نور اللّٰہ نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں دو ہتھیار استعمال ہوئے اور پندرہ فائر کیے گئے۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول نے دوسری شادی کر رکھی تھی اور پہلی بیوی سے تنازع چل رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ حسین آباد چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ 

تیسرے واقعے میں کورنگی گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار کانسٹیبل عثمان زخمی ہوگیا۔ 

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق کانسٹیبل نے ایک ملزم کو پکڑ لیا تھا کہ اس کے ساتھی نے فائرنگ کردی، عثمان کو ٹانگ پر گولی لگی تاہم حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کارسوار کی فائرنگ سے 11 سالہ پاپڑ فروش بچہ جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ اور کلہاڑی وار سے تین افراد زخمی
  • مریم نواز اپنے والد کو خاموش کروا کر خود بول رہی ہیں: مولا بخش چانڈیو
  • کراچی، کیماڑی میں فائرنگ سے مرد و خاتون جاں بحق، غیرت کے نام پر قتل کا شبہ
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی
  • کمار سانو نے سابقہ اہلیہ کو الزامات عائد کرنے پر قانونی نوٹس بھیج دیا
  • لاہور، 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان گرفتار
  • قومی ایئر لائن کے طیارے کے رن وے پر پڑے کچرے سے متاثرہ انجن کی مرمت شروع
  • پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کیلئی 2 ارب جاری کر دئیے
  • کوٹ ادو: لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک