کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مبینہ حملہ آور کی لاش مل چکی ہے اور اس کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر کوردالن میں جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچنے والے فائر فائٹرز پر اچانک فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ نوریس کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور نے وہاں پہنچنے والی پولیس پر بھی جدید خودکار رائفلوں سے فائرنگ کی۔ شیرف نوریس نے بتایا کہ ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ شوٹرز کی تعداد ایک ہے، یا دو، تین یا چار۔ گولیوں کی آوازیں مختلف سمتوں سے سنائی دے رہی ہیں۔ ہم اس خطرے کو ختم کر کے دم لیں گے۔   بعدازاں کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مبینہ حملہ آور کی لاش مل چکی ہے اور اس کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے۔امدادی ٹیموں کی ریڈیو گفتگو کے مطابق آگ ممکنہ طور پر جان بوجھ کر لگائی گئی تھی تاکہ فائر فائٹرز کو مقامِ واردات پر بلایا جا سکے اور انہیں نشانہ بنایا جا سکے۔ یہ آگ نصف ایکڑ رقبے پر پھیلی تھی اور اب بھی فعال ہے، جب کہ پولیس تیز فائرنگ کے درمیان حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کرتی رہی۔   ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس دوران قریبی پہاڑی علاقے میں کئی ہائیکرز اور مقامی رہائشی پھنسے رہے۔شیرف نوریس نے مزید بتایا کہ شوٹرز جدید خودکار رائفلز استعمال کر رہے تھے۔ حملے کے مقام پر مختلف مقامی، ریاستی اور وفاقی ادارے تعینات ہو چکے ہیں، جبکہ ایف بی آئی نے بھی اپنی خصوصی ٹیمیں روانہ کیں تاکہ صورت حال پر قابو پایا جا سکے۔ وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار جائے وقوعہ کی جانب دوڑ رہے ہیں۔ ایک پولیس گاڑی حفاظتی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے تیزی سے آگے بڑھتی دکھائی دیتی ہے، جبکہ دیگر اہلکار سڑک کو بلاک کر رہے ہیں۔   آئیڈاہو کے گورنر بریڈ لٹل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور فائر فائٹرز اپنا کام بلا رکاوٹ انجام دے سکیں۔یہ واقعہ کن فیلڈ ماؤنٹین نیچرل ایریا میں پیش آیا، جو کہ 24 ایکڑ پر محیط جنگلاتی علاقہ ہے، جہاں ہائیکنگ اور بائیکنگ کے کئی ٹریکس موجود ہیں۔ درختوں کی گھنی چھاؤں اور پہاڑی زمین کی پیچیدگی نے امدادی کارروائیوں کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فائر فائٹرز

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران