کراچی: گھر کے اندر فائرنگ سے خاتون زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ایف قائد عوام کالونی میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق خاتون کی شناخت 50 سالہ نسیم بیگم زوجہ رحمٰن کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: سپر ہائی وے سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی
کراچی:سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ ندی کے قریب سے خاتون کی سر پر گولی لگی ملنے والی لاش کو شناخت کرلیا گیا۔
ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ چنار بی بی کے نام سے کی گئی جو سچل کے علاقے مدینہ کالونی کی رہائشی تھی اور گھر سے یہ بول کر گئی تھی کہ وہ سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں بیٹی کے گھر جا رہی ہے۔
جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی اور جمعے کی دوپہر اس کی لاش ملی جسے سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔
پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول بھی ملا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مقتولہ کے اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔