کراچی، بن قاسم پیپری میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں بن قاسم کے علاقے پیپری میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ عزیز ولد امان اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ مبینہ طور پر گھریلو تنازعے کے باعث خود کو سینے پر گولی مار کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔
ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق کے مطابق کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر کے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، کورنگی چمڑا چورنگی پر فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی، ملزمان فرار
کراچی:شہر قائد میں کورنگی کے علاقے چمڑا چورنگی پر موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کورنگی تھانے سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ اہلکار عبدالصمد زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی تاہم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال کے مطابق زخمی اہلکار عبدالصمد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔