Jang News:
2025-09-20@19:20:50 GMT

راولپنڈی: گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز میں آگ لگ گئی

اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT

راولپنڈی: گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز میں آگ لگ گئی

---فائل فوٹو 

راولپنڈی کے علاقے کمال آباد میں گھر کی چھت پر لگے سولر پینلز کی پلیٹوں میں آگ لگ گئی۔

جائے وقوعہ پر ریسکیو کی ٹیموں کو بلایا گیا ہے جبکہ آگ کے سبب اٹھنے والے دھوئیں کو دور دور تک دیکھا جا سکتا ہے۔

آگ بلڈنگ کی تیسری منزل پر لگی جسے بجھانے کے لیے ریسکیو کی ٹیمیں کوششیں کر رہی ہیں، آگ سولر پلیٹس پر لگی جبکہ گھر کی چھت مکمل طور پر جل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ کو بجھانے کے لیے تاحال کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

راولپنڈی میں ڈینگی بےقابو ہوگیا

راولپنڈی میں ڈینگی مکمل آوٴٹ آف کنٹرول ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 413 ہوگئی ہے جبکہ پرائیویٹ اسپتالوں اور کلینکوں میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 400 کراس کر گئی ہے۔

طبی ماہرین نے آئیندہ ڈیڑھ ماہ ڈینگی پھیلاوٴ کے لئے انتہائی خطرناک قرار دیے ہیں۔ کُل 4982897 گھر چیک کئے گئے جس میں 130336 گھروں سے لاروا برآمد ہوا ہے۔

ہاٹ اسپاٹ ایریاز سے 17862 لاروا برآمد ہوئے جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔کلئیرڈ ایریاز سے تھرڈ پارٹی سروے میں 113 مقامات سے بھاری پیمانے پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب بغیر بتائے غیر حاضر رہنے والے 13 اور جھوٹی رپورٹس دینے پر 3 ڈہنگی ورکرز معطل کردیے گئے ہیں

ڈینگی آپریشن میں لاروا برآمدگی پر 3894 مقدمات درج اور 1722 پراپرٹیز سیل کردی گئی ہیں جبکہ ڈینگی لاروا ملنے پر 3304 چالان اور مجموعی 97 لاکھ 84 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کی انتظامیہ کی نااہلی، راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا
  • ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 طلبہ سمیت7افراد جاں بحق
  • پنڈی بھٹیاں میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
  • حافظ آباد: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق
  • سکھیکی: اکیڈمی کی چھت گرنے سے 8 طلبہ جان کی بازی ہار گئے
  • درہ آدم خیل، کوئلہ کان میں دبنے والے ریسکیو 1122 کے 2 اہلکار شہید
  • راولپنڈی میں ڈینگی بےقابو ہوگیا
  • پشاور، گیس ٹینکر کا حادثہ، خطرناک صورتحال
  • موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند
  • پشاور، نادرن بائی پاس پر گیس ٹینکر کا حادثہ، ریسکیو 1122 کا بروقت آپریشن