لاہور: بل بورڈ کی تنصیب کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دولت خان روڈ پر بل بورڈ لگانے کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے کہا کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 4 افراد بل بورڈ لگا رہے تھے کہ ان کو کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق مرنے والوں میں 45 سالہ ندیم ولد رمضان، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بہاولپور: گھریلو جھگڑے پر باپ نے بیٹی کے ساتھ کینال میں چھلانگ لگادی
بہاولپور کے علاقہ اوچ شریف میں گھریلو جھگڑے کے بعد باپ نے کمسن بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا دی، باپ بیٹی کی تلاش کے لئے ریسکیو کے تیراکوں کا آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو کنٹرول کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقہ ماموں آباد میں گھریلو جھگڑے کے بعد خود کشی کے لئے 28 سالہ باپ نے اپنی 5 سالہ بیٹی کے ساتھ عباسیہ لنک نہر میں چھلانگ لگائی۔
ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے نہر میں چھلانگ لگانے والے باپ اور اسکی کمسن بیٹی کی تلاش کے لئے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور رات گئے تک آپریشن جاری رہا۔