وزیراعلیٰ کے پی کا استفعا 34 گھنٹے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، آئینی بحران کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
پشاور:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے گورنر کو بھیجا گیا استعفا 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس کو نہ مل سکا، استعفے کی گمشدگی آئینی بحران کو جنم دے سکتی ہے جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے استعفے پر پہلے سے ہی اعتراضات لگا دیے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفا گورنر ہاؤس بھجوا دیا تھا جبکہ گورنر ہاؤس ذرائع بتاتے ہیں کہ استعفا وصول نہیں ہوا، 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی استعفا کس کے پاس ہے ایک معمہ بن گیا ہے۔
اس معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کا استعفا موصول نہیں ہوا، حیرانگی کی بات ہے شیخ وقاص اکرم اتنے سینیئر سیاستدان ہونے کے باوجود وہ کہہ رہے ہیں کہ استعفا گورنر ہاؤس کے کلرک کو دیا گیا ہے، استعفا دینے کا آئینی طریقہ کار ہے جو وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس کے درمیان باقاعدہ سمری کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔
دوسری جانب، گورنر خیبر پختون خوا نے استعفا وصول ہونے سے قبل ہی اعتراضات لگا دیے ہیں۔
گورنر کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 130 کے تحت استعفا تحریری طور پر دیا جاتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر جو استعفا گردش کر رہا ہے وہ کمپوز شدہ ہے۔
گورنر کے مطابق استعفا کسے کے کہنے پر نہیں دیا جاتا ہے، اگر دیں بھی تو پارٹی صدر یا پارٹی چیئرمین کے کہنے پر دیا جاتا ہے جبکہ مستعفی وزیراعلیٰ نے بانی چیئرمین کا ذکر کیا ہے، استعفا موصول ہونے کے بعد آئینی اور قانونی نکات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔
آئینی ماہرین کے مطابق استعفے کی منظوری تک علی امین وزیراعلیٰ ہیں اور نئے وزیراعلیٰ کا تقرر بھی استعفے کی منظوری سے قبل نہیں ہو سکتا، اس صورتحال پر ایک نئے آئینی بحران کا سامنا ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا گورنر ہاؤس جاتا ہے کے بعد
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اورکزئی میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع اورکزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے 11 کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے سکیورٹی فورسز کے شہید افسرا ن اور جوانوں کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔(جاری ہے)
گورنر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کےافسران اور جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں ملک و قوم کیلئے قربان کر دیں۔ بہادر سکیورٹی فورسز کے شہدا کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پختہ عزم قابل تحسین ہے، ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کے عوام دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔