استعفا دے چکا، عمران بھی کہیں گے توواپس نہیں لوں گا، گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ استعفا دے چکے، عمران خان بھی کہیں گے تو وہ فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔وزیراعلیٰ ہاو¿س میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ من و عن قبول ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے، سب نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی چلینج کیا تھا کہ یہ ہماری حکومت گرا نہیں سکتے، حکومت جو چکر بنا رہی ہے اس کے حوالے سے لائحہ عمل بنا
لیا ہے، ان کو سازش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ کچھ بھی کرلیں استعفا دے چکا ہوں، بانی پی ٹی آئی بھی کہیں تو فیصلہ واپس نہیں لوں گا، ٹائم ضائع کرکے ڈرامہ بازیاں نہ کی جائیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بحیثیت ورکرپارٹی میں کام کروں گا اور کوئی پوزیشن نہیں لوں گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
فرحت اشتیاق کے مقبول ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر مبنی پاکستان کی پہلی نیٹفلکس اوریجنل سیریز کی ریلیز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔
’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پہلی بار 2009 میں خواتین ڈائجسٹ میں قسط وار شائع ہوا تھا، جس کے بعد 2013 میں اسے کتابی صورت میں بھی شائع کیا گیا۔ تازہ رپورٹس کے مطابق اس پر مبنی نئی سیریز کو 2026 کے اختتام تک نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
اگرچہ اس سے قبل کئی کامیاب پاکستانی ڈرامے ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد نیٹ فلکس پر دستیاب کیے جا چکے ہیں، تاہم ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ہو گی، جسے ہم ٹی وی اور نیٹ فلکس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
سیریز کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فواد خان، بلال اشرف، حمزہ علی عباسی، ہانیہ عامر، اقرا عزیز، صنم سعید، احد رضا میر، نادیہ خان اور دیگر معروف فنکار شامل ہیں، جبکہ اس کی ہدایت کاری اور پروڈکشن مومنہ درید نے کی ہے۔
یہ سیریز ابتدائی طور پر 2025 میں ریلیز ہونا تھی، تاہم مقررہ وقت پر اس کی نمائش نہ ہو سکی۔ اس کے بعد طویل عرصے تک نہ کاسٹ اور نہ ہی پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی باضابطہ اپ ڈیٹ سامنے آئی، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں بھی ہونے لگیں کہ شاید منصوبہ ملتوی یا منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اب تازہ اطلاعات کے مطابق مومنہ درید اس وقت سیریز کی فائنل ایڈیٹنگ کی نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں کاسٹ اس کی تشہیری مہم کا آغاز بھی کرے گی۔
دوسری جانب، کئی سال کی تاخیر کے باعث پاکستانی ناظرین اب بھی ریلیز کی خبروں پر مکمل یقین کرنے کو تیار نہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک مداح نے لکھا، ’’جب تک اقساط ریلیز نہیں ہوتیں، میں یقین نہیں کروں گا۔‘‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ’’مجھے اب بھی اس خبر پر اعتماد نہیں۔‘‘