گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں اور پاکستانی بزنس مین کے درمیان تین معاہدوں پر اتفاق رائے ہوا ہے۔

یہ بات انہوں نے عالی مرتبت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس سے قبل عالی مرتبت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود   کے گورنر ہاوس پہنچنے پر گورنر سندھ کامران خاں ٹیسوری نے پرتپاک استقبال کیا۔

وفد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔

گورنر ہاؤس میں عسکری بینڈ کی سلامی اور پاک سعودی پرچم کشائی کی تقریب نے اس ملاقات کو یادگار بنا دیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے پاکستانی تاجروں کے ہمراہ سعودی وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی، آئی ٹی، ذراعت، تعمیرات اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

گورنر سندھ نے اس دورے کو تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کا سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی بزنس وفد کا سندھ آنا باعثِ فخر ہے، اور گورنر ہاؤس کے دروازے سرمایہ کاروں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

گورنر سندھ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن اور اصلاحاتی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک–سعودی تعلقات باہمی اعتماد، مذہبی اور ثقافتی رشتوں سے مضبوط ہیں۔ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، اور ہمارا تعلق جسمانی نہیں بلکہ روحانی ہے۔

گورنر سندھ نے مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی کی خدمت کرنے والوں سے محبت کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور وزیر اعظم و فیلڈ مارشل کی خصوصی ہدایت ہے کہ تمام صوبے سعودی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو ایس آئی ایف سی ون ونڈو کے تحت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور سعودی سفیر میرے دل کے قریب اور پاکستان کے سچے دوست ہیں۔

گورنر سندھ نے سعودی سفیر کی خدمات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس ملاقات کو پاک-سعودی دوستی کی نئی جہت قرار دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سعودی سرمایہ کاروں گورنر سندھ نے کہا کہ

پڑھیں:

پی ایس ایکس میں پہلی بار ایک ماہ میں 16 ہزار 856 نئے سرمایہ کار رجسٹرڈ

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پہلی بار ایک ماہ میں 16ہزار 856 نئے سرمایہ کار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پنجاب سے سب سے ذیادہ 8 ہزار9 افراد ٹریڈنگ کیلئے رجسٹرڈ ہوئے۔

اس کے علاوہ سندھ سے 6029، بلوچستان سے 211 اور کے پی کے سے 1058 افراد رجسٹرڈ ہوئے۔ 

دوسری جانب اسلام آباد سے 1334، آزاد کشمیر سے107 اور گلگت بلتستان سے 49 افراد نے نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولے۔ 

پی ایس ایکس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چیبج میں اکتوبر کے دوران میں 87 فیصد مرد اور 13 فیصد خواتین نے ٹریڈنگ رجسٹریشن کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ کے آرڈیننس کے خلاف درخواست، فریقین کو نوٹس جاری
  • گورنر خیبر پختوںخوا نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی تفصیلات طلب کرلیں
  • سعودی عرب میں غیرملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دے دی گئی
  • گورنر سندھ کی بادشاہ چارلس سوم کی سالگرہ کے خصوصی استقبالیہ میں شرکت
  • کسی حکومتی نمائندے نے آئی ایم ایف رپورٹ کی تردید نہیں کی: محمد زبیر
  • پی ایس ایکس میں پہلی بار ایک ماہ میں 16 ہزار 856 نئے سرمایہ کار رجسٹرڈ
  • سعودی سرمایہ کاری اور معاشی اعدادوشمار سے روپے کی قدر میں مسلسل بہتری
  • سعودی سرمایہ اور امریکی دلال لابی
  • ٹیلی ویژن تعلیم، تفریح اور عالمی شعور کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے‘گورنر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات