کراچی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی سندھ کے سینئر وزیرشرجیل انعام میمن سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) کراچی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ملاقات کی۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم سے گفتگو کے دوران سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے صوبے کی توانائی پالیسی، جاری منصوبوں اور بین الاقوامی شراکت داریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے، جن میں تھر کول پاور پلانٹس، سولر اور ونڈ ہائبرڈ توانائی منصوبے، اور گھروں کی سولرائزیشن پروگرام شامل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک کے تعاون سے سولر اور ونڈ ہائبرڈ پاور پلانٹس کے نئے منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے حکومت پاکستان اور برطانیہ کے اشتراک سے توانائی کے منصوبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے، تاکہ توانائی اور قابل تجدید توانائی کے مزید منصوبے شروع کئے جا سکیں۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور سندھ حکومت مقامی وسائل کے مثر استعمال اور صاف توانائی کے فروغ کے ذریعے صوبے کو توانائی کے لحاظ سے خود کفیل بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو سیلاب زدگان کے لئے دنیا کے سب سے بڑے ہائوسنگ منصوبے سے متعلق بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ سندھ میں دنیا کا سب سے بڑا ہاسنگ منصوبہ جاری ہے، جس کے تحت 21 لاکھ مکانات سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے حکومت سندھ کے کاوشوں اور ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے جو کام ہو رہا ہے، وہ قابل ستائش ہے ۔ملاقات میں برطانوی ہائی کمیشن کی سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر ہدی اکرام بھی موجود تھیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے معزز مہمانوں کو سندھی لنگی کے تحائف بھی پیش کئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شرجیل انعام میمن نے سندھ کے سینئر وزیر توانائی کے
پڑھیں:
پاک کینیڈا معیشت میں بزنس کمیونٹی پُل کا کردار ادا کر رہی ہے: پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم
کینیڈا میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم تنظیم ’اوپن‘ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیںکینیڈا میں متعین پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کی معیشتوں کے درمیان بزنس کمیونٹی ایک پُل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
ہائی کمشنر محمد سلیم پاکستانی نژاد نے کاروباری افراد کی تنظیم ’اوپن‘ کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کی طرف گامزن پاکستان کے تمام شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہائی کمیشن اور تینوں قونصل خانے بزنس کمیونٹی کو پاک کینیڈا اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
کانفرنس میں ٹورنٹو میں تعینات قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر التمش جنجوعہ نے بھی شرکت کی۔
’اوپن‘ کی اس سالانہ کانفرنس میں کینیڈا بھر سے آئے ہوئے 100 سے زائد پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات، ایگزیکٹوز، سرمایہ کاروں اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔