ہائی کورٹ کا ڈرائیورنگ لائسنس نہ ہونے پر شہریوں کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈرائیورنگ لائسنس نہ ہونے پر شہریوں کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم دیا اور شہری کو لائسنس نہ دکھانے پر پہلے جرمانہ کرنے کی ہدایت کردی ہے نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کی گرفتاری اور گاڑیاں ضبط کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی.
(جاری ہے)
دوران سماعت چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد حمزہ ہمایوں پیش ہوئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ بات تو واضح ہے کہ غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بغیر لائسنس گاڑی چلائے تو ایکسیڈنٹ کی صورت میں دفع 302 لگ جاتی ہے اور اگر لائسنس پاس نہیں تو اس کی فوٹی کاپی دکھا دیں سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ ابھی تک ٹریفک پولیس نے لائسنس نہ رکھنے والے کسی بھی شہری کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا. چیف جسٹس نے کہا کہ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے تو شہری کے لیے ایک بدنما داغ ہوگا کیوں کہ مقدمہ اندراج کے بعد وہ کریمنل ہسٹری میں آجاتا ہے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ پاکستان بنے ہوئے 75 سال سے زائد ہوگئے ہیں اور ابھی تک یہ نہیں پتا کہ لائسنس رکھنا ہے. سردار سرفراز ڈوگر نے ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر مقدمہ کے اندراج سے ٹریفک پولیس کو روکتے ہوئے کہا کہ انسان سے غلطیاں ہوجاتی ہیں لیکن قانون میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے، کسی بھی شہری کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے عدالت نے شہری کو لائسنس نہ دکھانے پر جرمانہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام آباد لائسنس نہ چیف جسٹس کے خلاف کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس: لائسنس بنوانے کی مہم مکمل، کارروائیاں آج سے شروع
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر شروع کی گئی لائسنس بنوانے کی مہم کی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگئی ہے۔
یکم ستمبر سے 7 اکتوبر تک ایک لاکھ 28 ہزار شہریوں نے لائسنس کے عمل کو مکمل کیا، جس سے لائسنس بنوانے کی شرح میں 540 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سال میں پہلی بار لائسنس بنوانے کی شرح میں یہ ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں نے اسلام آباد ٹریفک پولیس پر بھرپور اعتماد کیا اور پولیس نے مہم کے دوران ہر ممکن سہولت فراہم کی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 2 بڑے سینٹرز اور سہولت وینز کو 24/7 شہریوں کے لیے کھلا رکھا گیا تاکہ لائسنس حاصل کرنے کے عمل میں آسانی ہو۔
چیف ٹریفک آفیسر نے واضح کیا کہ آج سے بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی
شہریوں سے گزارش ہے کہ دوران سفر اپنا ڈرائیونگ لائسنس ہمراہ رکھیں۔ جن شہریوں نے لائسنس نہیں بنوایا، وہ لرنر پرنٹ حاصل کر لیں۔ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق عمل میں لائی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ٹریفک پولیس اسلام اباد لائسنس