نامعلوم افراد کی رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
لاہور:
یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں رجب بٹ کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے بتایا کہ 24 جون کو رات 9:45 پر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ گھر سے کال آئی کہ ہمارے گھر کے باہر نامعلوم افراد کلٹس گاڑی میں آئے اور مجھے گالیاں دیتے ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں اور گولیاں لگنے سے ایک کتا بھی ہلاک ہوگیا۔
رجب بٹ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع انہوں نے 15 پر دی اس دوران گاڑی میں سوار تمام افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد نے مجھے اور میری فیملی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے حملہ کیا، تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ؛ دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق
سٹی 42 : کوئٹہ کے علاقے میں دو گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
کوئٹہ میں قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
علاوہ ازیں خیبر میں باڑہ کے علاقے نالہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دستی بم ایک مقامی شخص کے حجرے میں پھٹا جس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔