پنجاب: سی سی ڈی کا ایک روز میں 4 مقابلوں میں 6 ملزمان کی ہلاکت کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) نے ایک ہی دن میں مختلف شہروں میں چار مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چھ ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق یہ مقابلے لاہور، قصور، گوجرہ اور شیخوپورہ میں پیش آئے۔
قصور بائی پاس پر پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو 50 سے زائد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔
گوجرہ میں بھی پولیس کو اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ ان پر قتل، ڈکیتی، راہزنی اور بھتہ خوری سمیت کئی مقدمات درج تھے۔
لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ناکے پر چیکنگ کے دوران تین مشکوک افراد کو روکا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک ملزم بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ترجمان کے مطابق یہ ملزم ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
کراچی، سائیٹ اے میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
کراچی:شہر قائد میں سائیٹ اے تھانے کی حدود نورس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق پولیس مقابلہ نورس چورنگی کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ایک مقامی تاجر محمد زاہد سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ اسی دوران گشت پر معمور پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔
جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ہلاک ڈاکو کی شناخت حسن رضا کے نام سے کی گئی ہے، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور متعدد موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔