کندھکوٹ،5روز قبل اغوا اہلکار پولیس کابازیاب کرانے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) کندھکوٹ 5 روز قبل اغوا ہونے والے پولیس اہلکار فضل الرحمن کھوسو کو پولیس کی جانب سے مقابلے میں بازیاب کروانے کا دعویٰ پولیس اہلکار کی بازیابی پر پولیس اور اہل خانہ کی جانب سے خوشی کا اظہار ڈاکوؤں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائیگا ۔ ایس ایس پی محمد گھانگھرو ۔ کندھکوٹ بی سیکشن تھانہ کی حدود میں سے پانچ روز قبل قنبرانی پولیس چوکی پر بھیو گینگ نے حملہ کر کے پولیس اہلکار فضل الرحمن کھوسو کو اغوا کر گئے جس کے بعد پولیس کے مسلسل چلنے والے آپریشن کے باعث پولیس اہلکار کو مقابلے میں بازیاب کروانے کا دعویٰ اس حوالے سے ایس ایس پی محمد مراد گھانگھرو کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق خادو بھیو گینگ نے پولیس اہلکار کو اغوا کیا تھا پولیس اپنی کامیاب حکمت عملی سے کارروائی کر کے 3 ڈاکوؤں کو مارا کچھ کو زخمی کیا جس کے بعد بھی مسلسل آپریشن جاری رہا ڈاکوؤں سے پولیس اہلکار کو باحفاظت بازیاب کروا لیا ہے بازیابی کے بعد پولیس اور مغوی کے اہل خانہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سندھ پولیس زندہ آباد اور ایس ایس پی کے حق میں نعرے لگائے ۔اس حوالے سے ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ کندھکوٹ کا امن امان خراب کرنے والے کسی بھی ڈاکو کو معاف نہیں کیا جائے گا اغوا، لوٹ مار اور جرم کرنے والے افراد اپنے انجام کیلئے تیار رہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار ایس ایس پی
پڑھیں:
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔
پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔