وزیراعظم کا سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔
(جاری ہے)
جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے واقعہ میں لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے ، انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو دریاؤں و ندی نالوں کے قریب حفاظتی تدابیر مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی ۔وزیرِ اعظم نے سوات میں سیلابی ریلے کے نتیجے میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرنے پراین ڈی ایم اے ، انتظامیہ و ریسکیو حکام کی پزیرائی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے اس قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا، صدر مملکت آصف علی زرداری کے اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کے مشکور ہیں.
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران وزیر اعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا.
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
وزیراعظم نے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر کرنے کے لئے 27ویں آئینی ترمیم کیلئے ہم سب نے مل کر کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے دوران حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام تمام اتحادی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کی عکاس ہے۔ ہم سب کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پاکستان کو شاندار مقام حاصل ہوا ہے. ملکی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی. ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے.
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا