بانی پی ٹی آئی کی کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل سے ہماری حکومت کا غلط تاثر جارہا ہے، وضاحت دی جائے کہ کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟
یہ بھی پڑھیے عمران KP کے بجٹ کی منظوری پر راضی ہوگئے‘ بیرسٹرسیف بیرسٹر سیف کی خیبر پختونخوا کے بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگبانی پی ٹی آئی نے بلین ٹری منصوبہ فعال کرنے اور کلائمیٹ چینج پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت صحت اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کے پی بجٹ، کوہستان اسکینڈل اور دیگر امور پر بات ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کوہستان اسکینڈل بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
سندھ حکومت نیا ’’سندھ واٹر لا‘‘ متعارف کرانے کیلیے تیار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (جسارت نیوز) سندھ حکومت نے سندھ واٹر پالیسی 2023ء کی رہنمائی میں نیا سندھ واٹر لا متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ وزیر آبپاشی کے مطابق یہ قانون سندھ میں پانی کی منصفانہ تقسیم، بہتر انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کیلیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکرٹری آبپاشی ظریف اقبال کھیڑو سے ورلڈ بینک کے وفد نے اہم ملاقات کی۔ ورلڈ بینک کے وفد میں مسٹر بیکیلے ڈیبیلے (لیڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ اسپیشلسٹ)، فرانسوا اونیمس اورمسٹر زیلالم تیسیفے میکونن شامل تھے۔ ملاقات میں پروجیکٹ ڈائریکٹر نذیر میمن، ایڈیشنل سیکرٹری اطہر بہزاد میمن اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں سوات منصوبے (SWAT Project) اور نئے سندھ واٹر قانون کی تیاری میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔