جاوید ہاشمی کی عمران خان سے ملاقات کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی(آن لائن)سینئر سیاست دان و تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین سے میری دوری کی وجہ ان کی اسٹیبلشمنٹ سے قربت تھی ،سابق چیئرمین کے بغیر پارٹی میں کسی کی کوئی اہمیت ہے نہ انہیں مائنس کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے قریب داہگل چیک پوسٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا قبل ازیں جاوید ہاشمی سابق چیئرمین سے ملاقات کے لیے جب اڈیالہ روڈ داہگل
ناکے پر پہنچے تو پولیس نے جیل جانے سے روک دیا ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کوئی خاص پیغام لے کے آئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں سابق چیئرمین سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں کیونکہ انہیں ہماری ضرورت ہے ،آپ سب جانتے ہیں میری جمہوریت کے لئے بہت بڑی جدوجہد ہے اور میں ہمیشہ جمہوریت کی ہی بات کرتا ہوں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سابق چیئرمین
پڑھیں:
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250926-08-2
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو عدالت میں پیش کیا گیا
جہاں دوران سماعت این سی سی آئی اے نے 30 روز کا ریمانڈ مانگا، جس کے لیے پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ ’ڈیجیٹل ڈیوائس چاہیئے تاکہ ڈاکومینٹری بنا کر دیں گے، ملزمہ کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے‘، تاہم عدالت نے فلک جاوید کے 5 دن کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی۔