پی ٹی آئی کا سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کی صورت میں بھرپور مزاحمت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
پی ٹی آئی کا سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کی صورت میں بھرپور مزاحمت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ سے قبل حکومت کو خطے میں امن و امان قائم کرنے اور کاروباری مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔انہوں نے زور دیا کہ قیام امن نہ صرف صوبائی بلکہ وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں امن دو، کاروبار کا موقع دو، پھر ہم ٹیکس دیں گے۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے منتخب نمائندوں سے اب بھی بھتہ مانگا جاتا ہے جو خطے میں بدامنی کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سابق فاٹا کے لیے ہر سال 100 ارب روپے خرچ کرنے کا وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں کیا گیا۔ جنید اکبر نے خبردار کیا کہ ٹیکس کے نفاذ اور بدامنی کے خلاف پی ٹی آئی اسمبلی کے اندر آواز اٹھائے گی اور سڑکوں پر احتجاج بھی کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر سنگین الزامات، فساد کی جڑ قرار دے دیا ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم کرنے پر اتفاق، برطانوی اخبار کا دعوی آئندہ 48گھنٹے میں ملک بھر میں بارشوں ممکنہ سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور اتوار 6 جولائی کو ہوگا قومی اسمبلی اجلاس، وزیرِاعظم نے پی ٹی آئی رہنماوں سے ان کی نشست پر جا کر مصافحہ کیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹیکس کے نفاذ سابق فاٹا پی ٹی آئی
پڑھیں:
کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
مشتعل افراد نے دونوں ملزمان کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری میں دن دیہاڑے ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، کلینک سے نکل کر واک پر جانے والے ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی۔
لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔
لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کر کے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔
ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا کہ مقتول ڈاکٹر کو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے نشانہ بنایا، وہ حسب معمول لیاری ایکسپریس وے کے ٹریک پر واک کے لیے جا رہے تھے۔