عمران خان سے ملاقات پر ٹیکس لگادیں، سارا بجٹ خسارہ پورا ہو جائے گا.رکن قومی اسمبلی کی تجویز
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے دلچسپ تجویز دی کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر ٹیکس لگادیں، پورا پاکستان آئے گا اور سارا بجٹ خسارہ پورا ہو جائے گا. نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ میں سمجھ رہا تھا آپ اپنی جیب سے ساری رقم خرچ کریں گے، اس پر اقبال آفریدی نے کہا کہ فاٹا کو ٹیکس میں رعایت دیں اس پر ٹیکسز نہ لگائیں، آئندہ مالی سال کے بجٹ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے.
(جاری ہے)
قبل ازیں فنانس بل 26-2025 کی شق وار منظوری کے دوران بیرسٹر گوہر اور عالیہ کامران کی ترامیم مسترد کردی گئیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے وزیر خزانہ کی جانب سے تحاریک پیش کرنے کے دوران احتجاج کیا قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 26-2025 کی شق وار منظوری کا عمل جاری رہا، وفاقی وزیر خزانہ چوہدری اورنگزیب رمدے قومی اسمبلی میں بجٹ کی شق وار منظوری حاصل کرلی. اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی شریک ہیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں کاربن لیوی سے متعلق اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں، وزیر خزانہ کی ترامیم منظور کر لی گئیں. قبل ازیںوفاقی بجٹ 2025-26 کی منظوری سے ایک روز قبل بدھ کو قومی اسمبلی نے مالیات، انسانی حقوق، داخلہ اور قومی غذائی تحفظ کی وزارتوں کے لیے 3.951 ٹریلین روپے کی گرانٹس منظور کی تھیں تاکہ مالی سال کے اخراجات پورے کیے جا سکیں ایوان نے وزارتِ خزانہ کے لیے 3.56 ٹریلین روپے، وزارتِ داخلہ کے لیے 356.8 ارب روپے، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے لیے 34.05 ارب روپے اور وزارتِ انسانی حقوق کے لیے 1.74 ارب روپے کی گرانٹس کی منظوری دی. مجموعی طور پر وزارتِ خزانہ سے متعلق 14، وزارتِ داخلہ سے متعلق 6، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے متعلق 3 اور وزارتِ انسانی حقوق سے متعلق 5 گرانٹس کی منظوری دی گئی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یہ گرانٹس ایوان میں پیش کیں جنہیں اپوزیشن جماعتوں کے شدید احتجاج اور آخری لمحات میں ترامیم کی کوششوں کے باوجود منظور کرلیا گیا تاہم وزیرخزانہ اپنے موقف پر قائم رہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قومی اسمبلی کے لیے
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی مظہر اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت
سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی مظہر اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی مظہر اقبال کی اندوہناک سڑک حادثے میں موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مظہر اقبال کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مظہر اقبال ایک باصلاحیت صحافی تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سینئر صحافی مظہر اقبال کی وفات صحافت کے شعبے کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ اور صدمے کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی فوٹیج دینے، ٹرائل روکنے کی درخواستیں خارج جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی فوٹیج دینے، ٹرائل روکنے کی درخواستیں خارج نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش، وکلا نے پھر بائیکاٹ کردیا شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار سینئر صحافی مظہر اقبال روڈ ایکسیڈنٹ میں رضا الہی سے وفات پا گئے سیلاب سے اوچ شریف میں ہر طرف تباہی، پاکپتن میں ستلج کے کٹاؤ سے پورا گاؤں دریا برد وزیراعظم اقوام متحدہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ پہنچ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم