قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوگیا‘اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 26-2025 کی شق وار منظوری کا عمل شروع ہوگیا، وفاقی وزیر خزانہ اورنگزیب رمدے قومی اسمبلی میں بجٹ کی شق وار منظوری حاصل کر رہے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے وزیراعظم شہباز شریف بھی قومی اسمبلی پہنچ گئے ہیں.
(جاری ہے)
قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ کی کسٹمز ایکٹ سے متعلق ترامیم منظور کرلی گئیں، 201 اراکین نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، اپوزیشن کی تمام ترامیم کثرت رائے مسترد کردی گئیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی جانب سے ترامیم پیش کرنے کا عمل بھی جاری ہے اس دوران حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اورنگزیب رمدے ارکان کی پیش کی جانے والی ترامیم سے متعلق حمایت یا مخالفت میں اپنی رائے پیش کر رہے ہیں.
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر نے وزیر خزانہ کو مشورہ دیا کہ مائیک نیچے کرلیں بار بار اٹھیں گے تو کمر میں درد ہوگا جس پر وزیر خزانہ نے مسکراتے ہوئے مائیک نیچے کرلیا حکومت نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، عالیہ کامران، نثار جٹ، زرتاج گل، شاہدہ اختر کی طرف سے ایوان میں بجٹ پر پیش کی گئی ترامیم کومسترد کردیا . اس سے قبل وفاقی کابینہ نے ترامیم کے ساتھ آج فنانس بل کی منظوری دے دی تھی وفاقی کابینہ نے کچھ قوانین میں ترامیم کی بھی اصولی طور پر منظوری دی تاہم یہ ترامیم کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی کو بھجوا دی گئی ہیں اس کے علاوہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گیس کے ایک ایجنڈے سے متعلق بھی کمیٹی بنائے جائے گی جو سپریم کورٹ میں اپنی تجاویز پیش کرے گی.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی شق وار منظوری قومی اسمبلی میں قومی اسمبلی کے کابینہ نے اجلاس میں
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔