سابق بھارتی افسر نے پاکستان کے ناقابلِ شکست ہونے کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
بھارت کی عسکری قیادت نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو میدان جنگ میں زیر کرنا ممکن نہ ہو سکا۔
سابق بھارتی افسر اور تجزیہ کار نے تسلیم کر لیا کہ ’’پاکستان کبھی نہیں ہارا۔‘‘
پراوین سواہنے نے کہا کہ پاکستان کو جنگی شکست نہیں دی جا سکتی، پاکستان نے مغربی محاذ پر آج تک کسی جنگ میں شکست نہیں کھائی اور 1971 کی جنگ بھی صرف مشرقی محاذ پر ہاری گئی۔
پراوین سواہنے نے کہا کہ اگر بھارت واقعی مغربی محاذ پر پاکستان کو شکست دیتا تو آج لائن آف کنٹرول موجود نہ ہوتی، بھارت مغرب میں پاکستان کو فتح نہیں کر سکا اور لائن آف کنٹرول کی موجودگی خود اس بات کا ثبوت ہے۔
سابق بھارتی افسر پراوین سواہنے نے بتایا کہ مشرقی محاذ پر بھارت نے فضائی اور زمینی نقل و حمل بند کر دی تھی، اس لیے پاکستان کی سپورٹ ممکن نہ رہی لیکن مغربی محاذ پر پاکستانی فوج نے ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا، بھارت کے لیے یہ مغربی محاذ کبھی آسان نہ تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کو
پڑھیں:
بھارتی گلوکار کمار سانو مشکل میں، سابق اہلیہ نے سنگین الزامات لگادیے
مشہور بالی ووڈ پلے بیک سنگر کمار سانو کی ذاتی زندگی اکثر خبروں میں رہتی ہے۔ حال ہی میں گلوکار کی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کمار سانو اور ان کے خاندان نے اُن کے ساتھ حمل کے دوران بدسلوکی کی۔
ریتا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم عاشقی کی کامیابی کے بعد سانو کا رویہ اُن کے ساتھ مکمل طور پر بدل گیا تھا۔ کمار سانو بہت غیر محفوظ شخصیت کے مالک تھے اور انہیں گھر دے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو لیک: سلمان احمد نے راحت فتح علی خان کے علاوہ کتنے بالی وڈ سنگرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں؟
انہوں نے مزید بتایا کہ کمار سانو کی بہن، جو اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر ان کے گھر آ گئی تھیں وہ کمار سانو کے ساتھ ایک ہی کمرے میں سوتی تھی، جبکہ ریتا اپنے بچوں کے ساتھ دوسرے کمرے میں سوتی تھیں۔ ریتا نے دعویٰ کیا کہ دونوں (سانو اور اُن کی بہن) نے اُن کے ساتھ بدسلوکی کی۔
ریتا کے مطابق انہوں نے حمل کے دوران مجھے عدالت میں گھسیٹا۔ اُن دنوں ان کا ایک افیئر بھی چل رہا تھا، جو اب سامنے آیا ہے۔ اور وہ مجھے ہی عدالت لے گئے؟ میں اُس وقت بہت کم عمر تھی، مجھے ایسا لگا جیسے میری دنیا ہی تباہ ہو گئی ہو، اور میرا خاندان بھی بہت حیران تھا۔ ایک سال پہلے انہوں نے ایک بہت بڑی پارٹی رکھی تھی، اور وہاں کہا کہ میری وجہ سے وہ کامیاب ہوئے۔ میں وجہ آج تک نہیں جان سکی۔ وہ عدالت میں مجھ پر ہنستے تھے اور مذاق اُڑاتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کمار سانو نے عمران خان کی رہائی کے لیے گانا گایا؟
ریتا کا مزید دعویٰ تھا کہ جب وہ حاملہ تھیں تو اُنہیں کھانے کو بھی کچھ نہیں دیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا جب وہ گھر سے باہر جاتے تو کچن کی شیلف کو تالہ لگا دیتے تھے۔ میں نے تھوڑا سا چاول خریدا اور اپنی نند کے گھر کھچڑی بنا کر کھائی۔ وہ بچوں کے لیے دودھ تک بند کر دیتے تھے۔
کمار سانو کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ مجھے صرف روزانہ 100 روپے دیے جاتے تھے، اور بچوں کے ڈاکٹر سے کہہ دیا کہ پیسے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو انسان کہنا بھی غلط ہوگا۔ جب میں بیبی فوڈ منگواتی تھی تو دکان دار کہتا تھا کہ نہیں دے سکتا، کیونکہ صاحب نے منع کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل خان کا بالی ووڈ اسٹار عامر خان پر غیر ازدواجی تعلق اور ناجائز بچے کا الزام
واضح رہے کہ کمار سانو اور ریتا کی ملاقات کولکتہ میں ہوئی تھی اور دونوں نے محبت کی شادی کی، جو 1980 کی دہائی کے آخر میں والدین کی مرضی کے بغیر انجام پائی، اگرچہ بعد میں دونوں خاندانوں نے شادی کو قبول کر لیا تھا۔ اس جوڑے کے تین بچے ہوئے اور بعد ازاں 1994 میں طلاق ہو گئی۔
ریتا نے یہ بھی بتایا کہ کمار سانو کا تعلق اداکارہ کنیکا سدانندن سے اس وقت ہوا جب وہ شادی شدہ تھے۔ کنیکا نے بگ باس 19 میں اعتراف کیا کہ ان کا ایک شادی شدہ شخص کے ساتھ چھ سال تک رشتہ رہا۔ کنیکا کے بیٹے آیان لال نے اس تعلق کو ’شدید حد تک زہریلا‘ قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کمار سانو کمار سانو افیئر کمار سانو اہلیہ کمار سانو طلاق