نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں لنچ پاکستان کی تاریخ بے مثال واقعہ ہے، فیلڈ مارشل کا امریکا کا دورہ پہلے سے طے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے پاک بھارت جنگ کو خود لیڈ کیا، ہاری ہوئی جنگ کے سربراہ کو کوئی دعوت نہیں دیتا، ایسے کھانے جیتی ہوئی جنگ کے سربراہ کو ملتے ہیں، وائٹ ہاؤس میں لنچ پاکستان کی تاریخ بے مثال واقعہ ہے، فیلڈ مارشل کا امریکا کا دورہ پہلے سے طے تھا، عین ممکن ہے کہ ٹرمپ پاکستان کا دورہ کریں، چاہتا ہوں میرے وزیراعظم بننے سے پہلے پاکستان اور بھارت درمیان امن قائم ہوجائے۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پورا ملک ایک ہوگیا تھا، باہر بھی یہ تاثر تھا کہ پاکستان میں تقسیم پیدا ہوگئی لیکن پاک بھارت جنگ میں ایک اتحاد قائم ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نوجوانوں نے ڈیجیٹل محاذ سنبھالا، 5 دن کی جنگ کے بعد پاکستان کا کیس مضبوط کرنے کا ٹاسک ملا، پاکستان سچ اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا، بھارت نے جہاز گرنے کی خبریں بھی چھپائیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اپنے خطے میں امن کی بات کرتے ہیں، سندھ طاس معاہدہ اور کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہو، بھارت چاہتا تھا پاکستان کا نام ٹیرستان بن جائے، ہم نے اپنا کیس بہترین انداز میں لڑا، ہمارے سفیر پاکستان کا محاذ سنبھال رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک بھارت جنگ کو خود لیڈ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، سیز فائر جب قبول کرتے ہیں جب ملٹری کا ہاتھ اوپر ہو، ہم سب ان کامیابیوں پر فخر کرتے ہیں، ہاری ہوئی جنگ کے سربراہ کو کوئی دعوت نہیں دیتا، ایسے کھانے جیتی ہوئی جنگ کے سربراہ کو ملتے ہیں، وائٹ ہاؤس میں لنچ پاکستان کی تاریخ کا بے مثال واقعہ ہے، فیلڈ مارشل کا امریکا کا دورہ پہلے سے طے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کامرس سیکرٹری اور وزیرخارجہ بھی امریکا جائیں گے، عین ممکن ہے کہ ٹرمپ پاکستان کا دورہ کریں، فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات بہت بڑی کامیابی ہے، آج رات وزیراعظم سے وفد کے ہمراہ ملاقات کروں گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سمجھا گیا کہ مودی واجپائی جیسا ہوگا، مودی سے خیر کی امید نہ رکھیں، اس نے اپنا چہرہ دکھا دیا، پاکستان نے اپنے سے بڑی طاقت کو شکست دی، میزائل کا جواب دیا تو بھارت سیز فائر کے لیے مجبور ہوا، دہشت گردی پاکستان اور بھارت دونوں کا مسئلہ ہے، ہمیں نسل در نسل پانی پر نہیں لڑنا چاہیئے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بڑی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں میرے وزیراعظم بننے سے پہلے امن ہوجائے، پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں امن ہوجائے، مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت میں امن نہیں آسکتا، اگر بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتا ہے تو میں پاکستان سے مطالبہ کروں گا کہ بھارت سے جنگ لڑے، بھارت سے جنگ لڑنا پاکستان کے لیے قانونی ہوگا۔  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہوئی جنگ کے سربراہ کو بلاول بھٹو زرداری پاک بھارت جنگ پیپلز پارٹی فیلڈ مارشل پاکستان کا اور بھارت نے کہا کہ کا دورہ

پڑھیں:

 پاکستان 2030ء پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے پْرعزم: آصفہ بھٹو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کی خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین کے بااختیاری کے لیے ’’پرنسس سبیکہ بنت ابراہیم الخلیفہ گلوبل ایوارڈ‘‘ کی تیسری تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خواتین اور مملکتِ بحرین کی سپریم کونسل برائے خواتین کے اشتراک سے قطر نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔ خاتونِ اوّل نے اپنے خطاب میں ایوارڈ کے وژن کو سراہا اور مملکتِ بحرین کی خواتین کے حقوق کے فروغ میں قائدانہ کردار کی تعریف کی۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو خواتین کی قیادت پر فخر ہے۔ پاکستان عالمی معاہدوں، ، بیجنگ ڈیکلریشن اور 2030ء پائیدار ترقیاتی ایجنڈے، پر عملدرآمد کے لیے پْرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول زرداری کا علامہ اقبالؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سےمولانا فضل الرحمان کی ملاقات
  • مولانا فضل الرحمان کی صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات
  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی صدر آذربائیجان سے ملاقات، یوم فتح پر مبارکباد دی
  • آرٹیکل 243پر حمایت جبکہ دہری شہریت اورایگزیکٹو مجسٹریٹس سے متعلق ترمیم کی مخالفت کرینگے، بلاول بھٹو
  • پیپلز پارٹی آرٹیکل 243 میں ترمیم کی حمایت کرے گی: بلاول بھٹو
  • 27ویں آئینی ترمیم: آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے دیگر نکات پر غور کر رہے ہیں، بلاول بھٹو
  • خفیہ سیاسی پیشرفت: بلاول بھٹو کا خفیہ معاہدہ، مولانا فضل الرحمان کا غیر ملکی دورہ
  •  پاکستان 2030ء پائیدار ترقیاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے پْرعزم: آصفہ بھٹو
  • صدر آصف علی زرداری سے الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات؛جلدالجزیرہ کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا