عاصم منیر سے میری ملاقات ہوئی، ان کی شخصیت متاثر کن ہے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل ایران، راونڈا اور کانگو ، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دوغلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔ دی ہیگ میں نیٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا ذکر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، جوہری تنازع ہوسکتا تھا، پاکستان بھارت میں جنگ بندی کیلئے متعدد فون کالز کیے، کہا تجارت کرو۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کی اور کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر سے میری ملاقات ہوئی، ان کی شخصیت متاثر کن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران، راونڈا اور کانگو ، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرائی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی اور ان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا تھا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا تھا آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا، انہیں بھارت کے خلاف جنگ روکنے پر شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا، ان سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہاتھاکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر بھارت کے درمیان جنگ پاکستان اور بھارت نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل ملک کیلئے انعام، کاروباری برادری کی مشکلات حل کرنے کیلئے کوشاں: گورنر پنجاب
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کراچی میں امریکن بزنس کونسل کے زیر اہتمام فوکسڈ گروپ ڈسکشن کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صدر امریکن بزنس کونسل (ABC) اکرم ولی محمد، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC)عاصم سعید خان، سینئر وائس پریذیڈنٹ (ABC) تشنہ پٹیل وائس پریذیڈنٹ (ABC) اور یو ایس قونصل جنرل چارلس گڈمین (Charles Goodman) موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ امریکن بزنس کونسل پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ بزنس کمیونٹی تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ اگر انڈیا اور چائنہ سے مقابکہ کرنا ہے تو انرجی کے حوالے سے قیمتیں مزید کم کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلیں گے تو چیزیں مزید بہتر ہوں گی۔ اْنہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے لیے انعام ہیں۔ خاص کر بزنس کے حوالے سے ان کی پوری کوشش ہے کہ بزنس مین کی مشکلات کو حل کیا جائے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یوم اقبال کے موقع پرکہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ حریت بیدار کیا اور ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ دریں اثناء گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے قاری عبدالمنان ناصر معلم مسجد الحرام مکہ مکرمہ نے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قاری عبدالمنان ناصر نے پاکستان میں خادم الحرمین کے ذریعے قرآن کی تعلیم عام کا اعادہ کیا تاکہ آپؐ کا ہر امتی قرآن مجید پڑھنا سیکھ جائے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع پاکستان کے لئے بڑی سعادت اور فخر کی بات ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔