ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر قومی سلامتی اور انٹر سروسز انٹیلی جنس ( آئی ایس آئی) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے چین کا دورہ کیا ہے جہاں قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

  مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک نے چین کا دورہ کیاہے جہاں انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریز کے اجلاس میں شرکت کی۔

صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

 اجلاس کے دوران مشیر قومی سلامتی نے عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پرامن ہمسائیگی اور تعمیری تعاون کی پالیسی کو پاکستان کی اولین ترجیح قرار دیا۔

 دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عاصم ملک نے چینی قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مسعود پیزشکیان کا پاکستان کی مستقل حمایت پرشہباز شریف کا شکریہ 

 فریقین نے خطے میں پائیدار امن، انسداد دہشت گردی، اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مشیر قومی سلامتی نے چینی حکام کو پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی