پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق آئندہ ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق طے پا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق  وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لُٹنِک کے مابین باہمی ٹیرفس (reciprocal tariffs)  سے متعلق ورچوئل میٹنگ ہوئی، جس میں  دونوں  ممالک کے مابین تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کے تحت اگلے ہفتے معاہدے کی تکمیل پر اتفاق طے پایا ہے۔

پاکستان اور امریکا کے مابین اس اجلاس کے دوران فریقین نے جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارتی مذاکرات کو آئندہ ہفتے تک خوش اسلوبی سے مکمل کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

علاوہ ازیں تجارتی معاہدے کے بعد باہمی مفادات پر مبنی ایک جامع شراکت داری تشکیل دی جانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ شراکت داری اسٹریٹیجک اور سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرے گی۔  اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے لیے یکساں فوائد کے حصول کے لیے گفتگو کا محور تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی روابط کو مزید گہرا اور مؤثر بنانے پر تھا

اس ضمن میں تکنیکی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے مکمل کیے جانے کا امکان ہے، اس سلسلے میں دونوں ممالک نے جلد از جلد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اعتماد کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تجارتی مذاکرات آئندہ ہفتے

پڑھیں:

پاکستان کا آذربائیجان، آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے حل اور دنیا کے مختلف خطوں میں امن کے فروغ میں امریکی صدر کی کوششوں کا اعتراف اور تعریف کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ معاہدہ آذربائیجان اور آرمینیا سمیت پورے خطے کے لئے خوشحالی اور پائیدار امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ تاریخی لمحہ آذربائیجان کی قیادت کی دانشمندی کا عکاس ہے، یہ تاریخی لمحہ لمبے عرصے تک جاری رہنے والے تنازع کو پُرامن حل تک پہنچانے کی عکاسی کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان تنازعات کے حل اور دنیا کے مختلف خطوں میں امن کے فروغ میں صدر ٹرمپ کی کوششوں کا اعتراف اور تعریف کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ معاہدہ آذربائیجان اور آرمینیا سمیت پورے خطے کے لئے خوشحالی اور پائیدار امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا آذربائیجان، آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم
  • پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، فائدے میں کون؟
  • دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج
  • بھارتی ایئر چیف کے دعوے مسترد، وزیر دفاع کا دونوں ممالک کے طیاروں کی گنتی کا مطالبہ
  • پاکستان کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم
  • ٹرمپ نے ایک اور جنگ رُکوا دی، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا
  • امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو مسترد کر دیا
  • امریکا سے حالیہ تجارتی معاہدے خطے میں ترقی و خوشحالی کا نیا باب کھول سکتے ہیں، بلاول بھٹو
  • کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ کیوں ناکام ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئی