پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔
پاکستان اور یو اے ای وزارتی کمیشن کا 12 واں اجلاس ، جس میں 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، بینکاری، صحت، تعلیم اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دوست مملاک نے ویزا چھوٹ اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے ایم او یوز پر دستخط کئے گئے۔ اجلاس میں دونوں دوست ممالک کے درمیان ویزا چھوٹ سے متعلق اہم معاہدہ طے پایا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 12 برس کے وقفے سے ہونے والا اجلاس انتہائی مثبت اور تعمیری رہا، معاہدہ تعلقات کی مزید مضبوطی اور ادارہ جاتی تعاون گہرا کرنے کے عزم کا عکاس ہے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اکانومی پر معاہدہ طے پایا، جو مستقبل میں دونوں ممالک کے معاشی مفادات کو مزید وسعت دے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت
فائل فوٹوصدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی گئی۔
اجلاس سے پہلے پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی کے حصے پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
شازیہ مری نے کہا کہ ایسی کسی تجویز کی حمایت نہیں کر سکتے جس سے صوبوں کے اختیارات واپس لیے جائیں، اگر آئینی ترمیم میں ایسی کوئی چیز ہے جس سے نظام میں بہتری آسکتی ہے تو حمایت کریں گے۔
علاوہ ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں اسحاق ڈار نے 27ویں آئینی ترمیم پر مشارت کی۔