data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں محسوس کیے جانے والے درجنوں ہلکے زلزلے دراصل لانڈھی فالٹ لائن کے متحرک ہونے کا نتیجہ ہیں جو کہ زیر زمین ٹیکٹونک پلیٹوں کے تناؤ کے قدرتی اخراج کی عکاسی کرتے ہیں، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گھبرانے کے بجائے ہوشیار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز نے یکم جون سے اب تک کراچی میں ریکٹر اسکیل پر 1.

5 سے 3.8 شدت کے 57 مائیکرو زلزلے ریکارڈ کیے ہیں، جن کی گہرائی تقریباً 70 کلومیٹر تک تھی، اسی وجہ سے ان کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہوئی۔ ان زلزلوں کا مرکز لانڈھی فالٹ لائن کو قرار دیا گیا ہے جو کہ اس وقت ٹیکٹونک طور پر فعال ہو چکی ہے۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے ترجمان کے مطابق یہ معمولی نوعیت کے زلزلے خطے کے فالٹ سسٹم کے اندر جمع ہونے والے دباؤ کے قدرتی اخراج کا نتیجہ ہیں چونکہ کراچی یوریشین اور ہندوستانی پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہے، اس لیے ایسی سرگرمیاں غیرمعمولی نہیں بلکہ متوقع سمجھی جاتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’یہ ہلکے زلزلے بڑے زلزلے کی کوئی پیشگی علامت نہیں بلکہ عام جغرافیائی سرگرمیوں کا حصہ ہیں،  محکمہ موسمیات کے ماہرین ان حرکات کا مسلسل تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ کسی غیرمعمولی صورتحال کی بروقت پیشگوئی کی جا سکے۔

ترجمان نے مزید بتایا گیا کہ کراچی کے بعض علاقے، جیسے کورنگی، لانڈھی، اور گلشن حدید میں نرم مٹی، زمین کی ناہمواری، اور بے ہنگم انداز میں زیر زمین پانی نکالنے کے رجحانات زلزلے کی شدت کو مقامی طور پر بڑھا سکتے ہیں، جس کی وجہ سے وہاں رہنے والے افراد ان جھٹکوں کو زیادہ محسوس کر سکتے ہیں۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر اور محکمہ موسمیات نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ موجودہ اعداد و شمار میں کسی بڑے زلزلے کا فوری خطرہ ظاہر نہیں ہوا، احتیاطی تدابیر اور آگاہی مہمات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری خود کو محفوظ رکھ سکیں۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ افواہوں سے گریز کریں، مصدقہ معلومات پر اعتماد کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری اقدامات کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

کئی ماہ کی افواہوں کے بعد کترینہ کیف نے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی

کئی ماہ سے گردش کرنے والی خبروں کے بعد بالآخر بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی۔

اداکارہ نے شوہر وکی کوشل کے ہمراہ ایک مشترکہ پوسٹ میں تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ خوشی اور تشکر کے ساتھ ہم اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے والے ہیں۔

اگرچہ کترینہ کیف نے پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبر کی تصدیق کی، لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کب ماں بن جائیں گی۔

اداکارہ کی جانب سے خوشخبری دیے جانے کے بعد شوبز سے وابستہ کئی فنکاروں اور ان کے مداحوں نے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

42 سالہ کترینہ کیف اور 37 سالہ وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہانہ انداز میں شادی کی تھی۔

شادی کے صرف ایک سال بعد ہی ان کے والدین بننے کی افواہیں سامنے آنے لگی تھیں، جو رواں سال کے آغاز سے مزید زور پکڑ گئیں، تاہم اب اداکارہ نے خود ان کی تصدیق کردی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • مینگورہ اور نواحی علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، شہری خوفزدہ ہو گئے
  • مینگورہ اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.2 ریکارڈ
  • خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے‘ شدت 5 ریکارڈ
  • پشاور, خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • زلزلے کے جھٹکے
  • پشاور اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • کئی ماہ کی افواہوں کے بعد کترینہ کیف نے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی
  • کراچی: لانڈھی میں ملنے والی بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل، زیادتی کی تصدیق
  • کراچی میں اکتوبر کا مہینہ کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی