راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش؛ واسا نے ایمرجنسی نافذ کردی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
راولپنڈی اور اسلام آباد میں منگل کے روز تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی، محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 65 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بارش کا سلسلہ صبح سویرے شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے بوکرا میں 64 ملی میٹر، پیر ودھائی میں 50 ملی میٹر، شمس آباد میں 54 ملی میٹر، جبکہ اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 52 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات
بارش کے پیش نظر واسا نے راولپنڈی میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے، ادارے نے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور شہری سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہنگامی ٹیمیں اور مشینری تعینات کر دی ہے۔
واساکی رپورٹ کے مطابق نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے،کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ، جبکہ گوالمنڈی پر 9 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔
محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے راولپنڈی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: مون سون میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے کن علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے؟
دوسری جانب کوٹلی اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش اور آندھی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں مون سون کی بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے اور پہلا سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہے گا۔
راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ سمیت جنوبی پنجاب کے ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی آزاد کشمیر اسلام آباد ایمرجنسی بارش پنجاب پیشگوئی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راولپنڈی کٹاریاں کوٹلی گوالمنڈی محکمہ موسمیات موسلا دھار نالہ لئ واسا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آندھی اسلام آباد ایمرجنسی پیشگوئی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی راولپنڈی کٹاریاں کوٹلی محکمہ موسمیات موسلا دھار نالہ لئ واسا محکمہ موسمیات اسلام آباد ملی میٹر کے مطابق
پڑھیں:
سنی اتحاد کونسل کے سابق ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
عزادار حسین: سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین اور سابق ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کو اسلام آباد بائی پاس D-12 سے اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کے ہمراہ ان کے بھائی قائم مقام چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حسن رضا بھی موجود تھے، جنہوں نے ٹیلی فونک رابطے میں اپنے بھائی کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
صاحبزادہ حسن رضا کے مطابق وہ پشاور سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ اسلام آباد بائی پاس پر پولیس نے حامد رضا کو گرفتار کر لیا، تاہم انہیں نہیں روکا گیا۔
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن
ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کو آج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت فیصل آباد میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔