جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھار بارش
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسلام آباد و راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق جڑواں شہروں میں بارش کا سلسلہ صبح سے وقفے وقفے سے جاری ہے، اب تک 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ درجۂ حرارت میں بھی کمی آگئی ہے۔
شمس آباد میں 54، سیدپور میں 52، بوکرہ میں 64 اور پیرودھائی میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہٗ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔
واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں عملہ اور مشینری کے ساتھ موجود ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔