جڑواں شہروں میں علی الصبح موسلا دھار بارش، واسا راولپنڈی ہائی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں علی الصبح سے جاری موسلا دھار بارش کے پیشِ نظر واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق ادارے کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں موجود ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ترجمان واسا کے مطابق اب تک جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سید پور میں 52 ملی میٹر، گولڑہ میں 25 ملی میٹر، بوکڑہ میں 66 ملی میٹر، پی ایم ڈی میں 32 ملی میٹر، شمس آباد میں 55 ملی میٹر، کچہری میں 41 ملی میٹر اور پیر ودھائی میں 53 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ایم ڈی واسا کے مطابق شہر بھر میں نکاسی آب کے نظام، خصوصاً نالہ لئی اور دیگر نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اب تک نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 9.
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واسا کا تمام عملہ ہمہ وقت مستعد ہے اور کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق ملی میٹر ایم ڈی
پڑھیں:
کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
اسلام آباد:این ڈی ایم اے نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں 6 تا 7 اگست شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔
ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے۔
کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے علاقوں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔