جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے میجر معیز عباس کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت پانے والے میجر سید معیز عباس شاہ کی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
نمازِ جنازہ میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام، افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ میجر سید معیز عباس نے شدید مزاحمت کے باوجود جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا، انہوں نے فرض شناسی، قربانی اور حب الوطنی کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھا۔
’پوری قوم ان کے عظیم جذبے کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی قربانی پر فخر کرتی ہے، ہمارے شہدا کا لہو وطن کی طاقت کی بنیاد ہے اور ہم ان کے احسان مند رہیں گے۔‘
37 سالہ شہید میجر سید معیز عباس شاہ کا جسدِ خاکی ضلع چکوال میں ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر آرمی چیف چکلالہ گیریژن چکوال راولپنڈی سید عاصم منیر فیلڈ مارشل میجر سید معیز عباس شاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر ا رمی چیف چکوال راولپنڈی فیلڈ مارشل میجر سید معیز عباس شاہ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا، ضلع جنوبی وزیرستان کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی نے ضلع جنوبی وزیرستان کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے گزشتہ روزمنعقدہ اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان خیبرپختونخوا کا حصہ ہے جہاں بنیادی طور پر محسودقبیلہ آباد ہے اور اس کا آبادی کے لحاظ سے تناسب 90فیصد سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ضلع کے موجودہ نام میں ثقافتی مطابقت نہیں ہے اور یہ خطے کی غالب شناخت کی عکاسی نہیں کرتا اس لیے یہ ایوان ضلع کانام تبدیل کرکے محسود وزیرستان رکھنے کی سفارش کرتا ہے تاکہ ثقافتی شناخت مقامی آبادی کی شناخت کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکے۔