ہم یورپ کیساتھ معاہدے کے خواہاں نہیں، سید عباس عراقچی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
عرب میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کیخلاف امریکی و صیہونی حملوں کی شدید مذمت پر مبنی خطے کے ممالک کے موقف کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران و ہمسایہ ممالک کے درمیان استوار باہمی تعلقات غیر متزلزل ہیں! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ ہم یورپ کے ساتھ معاہدے کے خواہاں نہیں۔ تہران میں العربی الجدید اخبار کے ڈائریکٹر جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے سید عباس عراقچی نے تاکید کی کہ ایران اور ہمسایہ ممالک کے درمیان استوار تعلقات غیر متزلزل ہیں۔ العربی الجدید کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا جنیوا میں یورپیوں کے ساتھ آپ کی ملاقاتیں کسی معاہدے یا خاص نتائج پر منتج ہوئی ہیں؟ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ملاقاتیں یورپیوں کو اسرائیل کی حمایت کے باوجود ہمارے موقف سے بیشتر آگاہ کرنے کے حوالے سے مفید تھیں اور جہاں تک ہمارے خلاف الزامات واپس لینے کا تعلق ہے، تو مَیں سمجھتا ہوں کہ یہ امر بہت اہم تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ کہ ایران کے حوالے سے اس مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، یورپ میں مضبوطی کے ساتھ رائج ہوا ہے جبکہ حالیہ صورتحال کے بعد یہ یقین مزید پختہ ہوا ہے اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ ان حملوں سے یہ مسئلہ کسی طور حل نہیں ہو گا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان مذاکرات نے اگرچہ اس مسئلے کو مکمل طور پر حل نہیں کیا لیکن دونوں فریقوں کے درمیان باہمی مفاہمت کو مضبوط بنانے میں مدد ضرور پہنچائی ہے اور اسی وجہ سے دونوں فریقوں نے ان مذاکرات کو جاری رکھنے پر آمادگی بھی ظاہر کی اور جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب ایک مرتبہ پھر دہرا رہا ہوں، مَیں اس عمل کو مذاکرات نہیں کہتا بلکہ ایران و یورپ کے درمیان "گفتگو" کہتا ہوں کیونکہ مذاکرات عام طور پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے مقصد سے کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم یورپ کے ساتھ کسی معاہدے کی تلاش میں نہیں کیونکہ یورپیوں کے پاس ایسا کرنے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ وہ معاہدہ کہ جس کی تلاش میں ہم ہیں، اس میں پابندیاں کا اٹھایا جانا بھی شامل ہونا چاہیئے جبکہ یہ امر یورپ کی استطاعت سے باہر ہے تاہم اس مسئلے کے باوجود بات چیت ہمیشہ مثبت رہی ہے، خاص طور پر عام حالات میں۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے اور یورپ کے درمیان مسلسل بات چیت سے غلط فہمیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان نے کہا کہ کہ ایران یورپ کے کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستان کا آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔(جاری ہے)
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں فریقوں کو قریب لانے کے لیے معاہدہ کرانے میں مدد دی، معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔
وزیراعظم شہباز کا کہنا ہے کہ ایک ایسا خطہ جو دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، تاریخی معاہدے پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے، پاکستان امن کے لیے امریکا کے سہولت کار کردار کو سراہتا ہے۔