پیپلزپارٹی نے سندھ کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے،حافظ نصر اللہ چنا
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب امیر اور مرکزی شوری کے رکن حافظ نصراللہ عزیز چنا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو اپنی جاگیر اور یہاں کے رہنے والوں کو اپنا غلام سمجھ رکھا ہے سندھ کے حقوق پر بات کرنا جرم بنا دیا گیا ہے دریائے سندھ سے کینال نکالنا سندھ کو بنجر بنانے کے مترادف ہے جو کوئی محب وطن برداشت نہیں کرے گا پہلے پاکستان نے اب ایران نے اس خطے میں بھارت اسرائیل اور امریکا کے عزائم کو خاک میں ملادیا ہے یہ بات انھوں نے صحافیوں سے گفتگو اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات میں خود حکومت سندھ ملوث ہے کیونکہ وہ اور جماعت اسلامی ایک عر صے سے سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور خاص طور پر کچے کے ڈاکووں کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ جب ہم نے کچے کے ڈاکووں کے خلاف مظاہرہ کیا تو پیپلزپارٹی کو ہمارے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے تھا اور اعلان کرنا چاہیے تھا کہ وہ کچے کے علاقے کو ڈاکووں سے پاک کرکے دم لے گی لیکن اس نے اس مظاہرے اور دھرنے پر ہمارے خلاف مقدمہ درج کیا اور کارکنان جماعت اسلامی گرفتار کرکے کہ ثابت کیا کہ کچے میں ڈاکووں کے سر پرستی کون کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ مجرم چاہیے کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اس کی اسٹیٹ کے سامنے کوئی حثیت نہیں ہوتی اگر سندھ حکومت چاہیے تو ایک دن میں کراچی سے لے کر کشمور تک امن قائم ہو سکتا انھوں نے کہا کہ کینال کے مسلے پر اور کارپوریٹ فارمنگ کے مسلے پر ہمارا کھولا اور واغع موقف ہے سندھ کو نقصان پہنچانے والا کوئی منصوبہ ہمیں قبول نہیں انھوں نے کہا ہم اس مسلے کو پورے ملک کی عوام کے سامنے رکھا اور انھیں بتایا کہ دریائے سندھ سے اگر کینال نکالی گئی تو سندھ بنجر بن جائے گا اور سندھ کو اگر نقصان پہنچے گا تو پورے ملک کو نقصان پہنچے گا انھوں نے ایسا کوئی منصوبہ ہمیں قابل قبول نہیں جس کی وجہ سے ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ میں امن کی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد کرتی رہے گی ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ کو
پڑھیں:
ملک میں کوئی آوازایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے: حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آوازایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کاذمہ دارکون ہے؟انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارامیئرنہیں آنے دیاگیا، ہم پیچھے نہیں ہٹے،ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہا، پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں کہ عوام کے مسائل پرکوئی بات کر سکے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اورریاست کی سطح پرعوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال میں ہم پیچھے ہیں، کسان رُل گئے، کبھی کھاد نہیں ملتی، کبھی گنے کی قیمت پوری نہیں ملتی۔حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں بھوک سے ہزاروں کی تعدادمیں بچے شہید ہو چکے، فلسطینیوں اورکشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونا ہو گا، غزہ کے لوگوں کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے۔